Pakistan

جنوبی وزیرستان میں خودکش حملہ ناکام، سیکیورٹی فورسزآپریشن جاری حملے کے وقت چیک پوسٹ کے قریب عام شہریوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی

سیکورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری، اس دوران جنوبی وزیرستان میں خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا، واقعات کے مطابق وانا اور اعظم ورسک کے درمیان گنگی خیل چیک پوسٹ کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے واقعہ کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملہ آوروں اور ممکنہ سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔سیکیورٹی ادارے علاقے میں سرچ اور نگرانی کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت چیک پوسٹ کے قریب عام شہریوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، جس کے باعث ممکنہ جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی حتمی تصدیق سامنے نہیں آئی۔جنوبی وزیرستان قبائلی اضلاع میں شامل وہ علاقے ہیں جہاں سیکیورٹی فورسز ماضی میں بھی شدت پسند عناصر کے خلاف متعدد آپریشنز کر چکی ہیں۔حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جاری کیے جانے کا انتظار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *