Blog
پشاور: تھانہ تہکال پر حملہ، 5 اشتہاری ملزمان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے

پشاور میں گزشتہ شب تھانہ تہکال پر حملے کے الزام میں پانچ اشتہاری ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس کو انتہائی مطلوب ملزمان عادل، عاقب، شیردل اور ان کے دو ساتھیوں نے تھانے پر فائرنگ کی۔ واقعے میں تھانے میں موجود پولیس اہلکار اور سائلین محفوظ رہے، جبکہ جوابی فائرنگ بھی کی گئی۔ فائرنگ سے تھانے کے مرکزی گیٹ، دیواروں اور چھت کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے تلاش اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔