Blog
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی، شرجیل میمن یہ فارم 47 کی حکومت ہے اس لیے اس کا حصہ نہیں بنے،

اسلام آباد: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کشمیر میں پی پی کے ساتھ بدترین دھانلی اور ظلم کیا گیا، یہ فارم 47 کی حکومت ہے اس لیے اس کا حصہ نہیں بنے، میں سمجھتا ہوں کہ وفاقی حکومت کی الٹی گنتی گننے کا وقت شروع ہوگیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں پی پی کے امیدواروں کو ہرانے کے لیے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت ور الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ تھا، بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو تنبیہ کی تھی کہ ہمارے لیے ان حالات میں کشمیر کے انتخابات کتنے اہم ہیں، بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ترجیح مسلم لیگ ن کی بجائے کشمیریوں کے مفاد کو دی جائے، انتخابات میں مسلم لیگ ن کے مفادات کو ترجیح دی گئی پی پی آخری مرحلے تک میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ چوہدری یاسین میرے ساتھ موجود ہیں جو کشمیر کے انتخابات کو بہت قریب سے دیکھتے رہے ہیں، الیکشن کمیشن ن لیگ ان کی پارٹی بن گیا، 2024ء کے انتخابات کی تاریخ کو دہرایا گیا، کہتے ہیں چوری اوپر سے سینہ زوری آپ دھاندلی کریں اور مانیں بھی نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کو بتائیں کہ ہم نے کیا کیا دیکھا۔