Pakistan

ن لیگ کی اُلٹی گنتی شروع ہوچکی ہے: بلاول آزاد کشمیر الیکشن صاف شفاف نہیں، دھاندلی زدہ تھے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہےکہ ن لیگ کے دوستوں کے لیے پیغام ہے کہ آپ کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔بلاول بھٹو نے ویڈیو پیغام میں آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ صاف اور شفاف نہیں بلکہ دھاندلی زدہ الیکشن تھے، اس سب کے باوجود عوام نے پیپلزپارٹی کو 9 انتخابی نشستوں پر کامیاب کروایا ہے۔بلاول بھٹو نےکہا میرپور اور مظفرآباد میں جو سیٹیں چوری کی گئیں وہ آپ کو واپس دلواؤں گا، پیپلزپارٹی ہمت نہیں ہارتی، ہم پیچھے نہیں ہٹتے اور نہ ہی میدان چھوڑتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بھی کہا تھا کہ 2024 انتخابات کی دھاندلی کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں دہرایا گیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں فارم 47 کی حکومت کی یہ فارم 47 پلس کارروائی ہے، پیپلزپارٹی کو ہرانے کے لیے وفاق اور پنجاب حکومت کا گٹھ جوڑ تھا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہےکہ ن لیگ کے دوستوں کے لیے پیغام ہے کہ آپ کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔بلاول بھٹو نے ویڈیو پیغام میں آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ صاف اور شفاف نہیں بلکہ دھاندلی زدہ الیکشن تھے، اس سب کے باوجود عوام نے پیپلزپارٹی کو 9 انتخابی نشستوں پر کامیاب کروایا ہے۔بلاول بھٹو نےکہا میرپور اور مظفرآباد میں جو سیٹیں چوری کی گئیں وہ آپ کو واپس دلواؤں گا، پیپلزپارٹی ہمت نہیں ہارتی، ہم پیچھے نہیں ہٹتے اور نہ ہی میدان چھوڑتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بھی کہا تھا کہ 2024 انتخابات کی دھاندلی کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں دہرایا گیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں فارم 47 کی حکومت کی یہ فارم 47 پلس کارروائی ہے، پیپلزپارٹی کو ہرانے کے لیے وفاق اور پنجاب حکومت کا گٹھ جوڑ تھا

Newer
خلا میں مکمل چاند کا نظارہ، حیران کر دینے والی تصویر آئی ایس ایس کے ایک خلا باز نے تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں موجود ناسا کے ایک خلا باز نے اس نظارے کی تصویر کو شیئر کیا ہے۔یہ تصویر 29 جولائی کو جاری کی گئی تھی جب جولائی کا مکمل چاند آسمان پر طلوع ہوا تھا۔اسے ناسا کے خلا باز انیل مینن نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔اس موقع پر زمین پر تو لوگوں نے مکمل چاند کو افق سے طلوع ہوتے اور پھر آسمان پر جگمگاتے ہوئے دیکھا، مگر آئی ایس ایس کے خلا بازوں کو بالکل مختلف نظارہ دیکھنے میں آیا۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا کی تاریکی میں مکمل چاند کیسے جگمگا رہا ہے۔ناسا نے ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ‘آج ایک لمحے کے لیے اوپر دیکھیں اور قدرت کے ایک دائمی نظارے سے لطف اندوز ہوں، ایک مکمل چاند خوبصورت، جانا پہچانا اور ہمیشہ متاثر کرنے والا ہوتا ہے، چاند نے کبھی اپنی حیران کر دینے والی صلاحیت کو نہیں کھویا۔
Back to list
Older چہلم حضرت امام حسینؓ ،ملک بھر میں آج جلوس نکالے جائیں گے پشاور میں چہلم کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہوا حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے۔کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؓ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا ، جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے راستے کنٹینر رکھ کر بند کر دیے گئے ہیں۔ ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔شاہراہِ قائدین سے آنے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ اور پیپلز چورنگی کی جانب منتقل کیا جائے گا۔ حسن اسکوائر سے آنے والی ٹریفک شارع قائدین، سوسائٹی سگنل اور تین ہٹی کے راستے لسبیلہ چوک جا سکے گی۔ ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک لسبیلہ، گارڈن اور نشتر روڈ کے ذریعے اپنی منزل کی جانب روانہ ہو سکے گی۔ شارع فیصل سے آنے والی ٹریفک کو سوسائٹی سگنل کے ذریعے کشمیر روڈ کی جانب موڑا جائے گا، جبکہ صدر سے ٹاور جانے والی ٹریفک کو پریڈی اسٹریٹ اور آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔دوسری جانب اسلام آباد میں چہلم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناعشری جی 6میں ختم ہو گیا۔ پشاور میں چہلم کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہوا جبکہ لاہور میں امام حسین کے چہلم کامرکزی جلوس صبح حویلی الف شاہ اندرون دہلی گیٹ سے برآمدہوگا اور کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہو گا ۔شہدائے کربلا کے چہلم پر کوئٹہ میں قائدآباد،گوالمنڈی اور بروری کےعلاقوں میں آج موبائل فون سروس معطل رہےگی۔حیدرآباد میں چہلم پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ حیدرآباد، مٹیاری، دادو، سجاول، ٹنڈو اللہ یار، ٹھٹھہ،جھرک میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *