Pakistan

یومِ شہدائے پولیس آج منایا جا رہا ہے، خصوصی تقریبات فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت

ویب ڈیسک: ملک بھر میں یومِ شہدائے پولیس آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔پاکستان پولیس نے ہمیشہ دہشت گردی، جرائم اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں صفِ اول کے طور پر ذمہ داریاں ادا کیں، پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک میں امن قائم رکھنے اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ملک کے مختلف شہروں میں پولیس کے چاق و چوبند دستے شہداء کی قبروں اور یادگاروں پر سلامی پیش کریں گے، جبکہ پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی جائیں گی۔چاروں صوبوں میں پولیس کے اعلیٰ افسران شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقات کریں گے، ان کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے تحائف بھی پیش کیے جائیں گے۔

Back to list
Older خلا میں مکمل چاند کا نظارہ، حیران کر دینے والی تصویر آئی ایس ایس کے ایک خلا باز نے تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں موجود ناسا کے ایک خلا باز نے اس نظارے کی تصویر کو شیئر کیا ہے۔یہ تصویر 29 جولائی کو جاری کی گئی تھی جب جولائی کا مکمل چاند آسمان پر طلوع ہوا تھا۔اسے ناسا کے خلا باز انیل مینن نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔اس موقع پر زمین پر تو لوگوں نے مکمل چاند کو افق سے طلوع ہوتے اور پھر آسمان پر جگمگاتے ہوئے دیکھا، مگر آئی ایس ایس کے خلا بازوں کو بالکل مختلف نظارہ دیکھنے میں آیا۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا کی تاریکی میں مکمل چاند کیسے جگمگا رہا ہے۔ناسا نے ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ‘آج ایک لمحے کے لیے اوپر دیکھیں اور قدرت کے ایک دائمی نظارے سے لطف اندوز ہوں، ایک مکمل چاند خوبصورت، جانا پہچانا اور ہمیشہ متاثر کرنے والا ہوتا ہے، چاند نے کبھی اپنی حیران کر دینے والی صلاحیت کو نہیں کھویا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *