Blog
سلمان خان نے صحت سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی سلمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 16 کلو وزن کم کیا ہے

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہوئیں جس میں سلمان خان کو کمزور دیکھا گیا جس پر مداحوں کو اداکار کی صحت سے متعلق فکر لاحق ہوگئی اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے بھی کیے گئے۔سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیوں پر سلمان خان کی جانب سے اپنی تصاویر شیئر کی گئی تھیں تاہم اب اداکار نے صحت سے متعلق خدشات پر خاموشی توڑ دی ہے۔حال ہی میں سلمان خان نے ایک رئیلیٹی شو ‘الائنس’ (Alliance) میں شرکت کی جس میں ان کے چھوٹے بھائی سہیل خان بھی موجود تھے، اس دوران دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کے وزن میں کمی سے متعلق گفتگو کی۔سلمان نے سہیل خان سے کہا کہ تمہارا وزن کم ہوگیا جس پر سہیل خان نے اپنے 6 پیک (six-pack) دکھائے اور بتایا کہ انہوں نے 12 کلو وزن کم کیا ہے اس کے جواب میں سلمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بھی 16 کلو وزن کم کیا ہے