Blog
نظام کہیں نہیں جا رہا، شہبازشریف 5 سال وزیراعظم رہیں گے: محسن نقوی میں نے حکومت کو چارج شیٹ نہیں کیا، میں خود حکومت کا حصہ ہوں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم کو مشورہ دیں گے کہ وفاقی کابینہ کے تمام وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔وفاقی وزیر داخلہ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم تمام وزارتوں کی کارکردگی کی جانچ تیسرے فریق سےکروائیں اور نتائج عوام کے سامنے رکھیں، تیسرے فریق کی جانچ سے پتا لگے گا کہ کون سی وزارت کتنا کام کررہی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کابینہ میں میری حاضری 70 فیصد کے قریب ہے، محسن نقوی نے خود پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے کہا کہ میں نے 30 سال کا سفر 3 سال میں طے کیا، ان کا شکریہ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا آج بھی اس بات پرقائم ہوں کہ نظام بالکل تباہ ہوا ہے، میں نے وہ نظام 80 سال کے تباہ ہونے کاکہا تھا، 80 سال سے جو یہ نظام ہے وہ تباہ ہے، اگر وہ چل رہا ہوتا تو ہم کہاں سے کہاں پہنچ جاتے، میں نے حکومت کو بالکل چارج شیٹ نہیں کیا، میں خود حکومت کا حصہ ہوں اپنے آپ کو بالکل چارج شیٹ نہیں کروں گا۔محسن نقو ی نے کہا لوگوں کی خواہش ہے کہ میرے اوروزیراعظم کےتعلقات خراب ہوجائیں،