World

آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے،ٹرمپ کا دعویٰ ایران کے ساتھ معاملات ٹھیک چل رہے ہیں۔امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کو آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے اور اس وقت کوئی دوسرا ملک اس اہم آبی گزرگاہ پر امریکا کے مقابلے میں مؤثر کنٹرول نہیں رکھتا۔اوہائیو کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی موجودہ صورتحال کو بھی اپنے لیے مثبت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے حوالے سے حالات ’بالکل ٹھیک‘ جا رہے ہیں۔ امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کے بارے میں کہا کہ ’’ہم مکمل طور پر آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرتے ہیں، کوئی اور نہیں، صرف ہم۔‘‘ٹرمپ نے ایران کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر تہران نے کسی مرحلے پر کوئی کارروائی کرنے کی کوشش کی تو اسے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال امریکا خطے میں ایک ’’بہت اچھی پوزیشن‘‘ میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *