Pakistan

نوجوانوں میں انقلاب کی چمک دیکھ رہا ہوں: سہیل آفریدی عمران خان کی صحت سے متعلق تشویشناک خبریں آ رہی ہیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق تشویشناک خبریں سامنے آ رہی ہیں، نوجوانوں کی آنکھوں میں انقلاب کی جو چمک وہ دیکھ رہے ہیں، اسے کوئی نہیں سنبھال پائے گا۔سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان نے اپنی صحت کے حوالے سے کبھی ایسی بات نہیں کی کہ انہیں کسی ریلیف کی ضرورت ہے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کو جعلی مقدمات میں ناحق قید کیا گیا ہے، جبکہ ان کے دورِ حکومت میں نواز شریف کو مبینہ جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس پر علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اگر ایک جج انصاف کے لیے اسٹینڈ لے گا تو اس سے دیگر ججز کو بھی حوصلہ ملے گا، اگر ججز انصاف نہیں کریں گے اور جس کام کی تنخواہیں لیتے ہیں وہ انجام نہیں دیں گے تو عوام کہاں جائے گی؟سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ظلم کرنے والے یہ بات سن لیں کہ جب ان کی باری آئے گی تو ان کے ساتھ بہت برا سلوک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی آنکھوں میں انقلاب کی جو چمک وہ دیکھ رہے ہیں، اسے کوئی نہیں سنبھال پائے گا، نفرت اس حد تک بڑھ جائے گی کہ عمران خان کے کہنے پر بھی محبت پیدا نہیں ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *