07 Sep Pakistan بنوں کے خلیفہ گلنواز ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی ریسکیو 1122 نے 10منٹ میںد آگ پر مکمل قابو پالیا Posted by broadifydigital@gmail.com September 7, 2026 0
07 Sep Pakistan ہاسٹل کی عمارت زمین بوس، 7 طلبہ ہلاک 50 طلبہ کے ملبے تلے پھنسے ہونے کا خدشہ Posted by broadifydigital@gmail.com September 7, 2026 0
07 Sep Pakistan جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف ٹرین مارچ کا اعلان حکومت کو جلد ہی عوام کو ریلیف دینا پڑے گا، حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ سے قبل ٹرین مارچ کا اعلان کردیا۔جماعت اسلامی نے حکومت کی جانب سے مطالبات پر پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن کا آپشن بھی برقرار رکھا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف نہ ملا تو احتجاجی دھرنوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے کے مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنوں کا آج 23واں روز ہے ۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ تحریک کا حصہ بن رہے ہیں۔ ان کے بقول دھرنوں سے عوام میں اپنے حقوق کے حوالے سے شعور پیدا ہوا ہے ۔ جماعت اسلامی عوام کی ترجمانی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا بنیادی مطالبہ واضح ہے کہ پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 92 سے 97 ڈالر فی بیرل کے درمیان ہے، اس کے باوجود حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام پر بوجھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی، بالخصوص موٹر سائیکل سوار، بھاری لیوی اور ٹیکس ادا کر رہا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے مقررہ ہدف سے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول کی، جبکہ گزشتہ 4 برس میں ایف بی آر میں 5 ہزار ارب روپے سے زائد کی کرپشن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی اور اضافی ٹیکس عوام کو کسی صورت منظور نہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت اور جماعت اسلامی کی تکنیکی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔ جماعت اسلامی کی کمیٹی ماہرین پر مشتمل ہے اور حکومت سے بھی توقع ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے متعلقہ شعبوں کے ماہر افراد کو نامزد کرے گی۔ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئی تو احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ مزید بڑھایا جائے گا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ احتجاج کے 3 آپشنز موجود ہیں، جن میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن، اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور اس سے قبل ٹرین مارچ شامل ہیں۔ انہوں نے کارکنوں کو تیار رہنے اور بڑے پیمانے پر موبلائزیشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین مارچ عام لوگوں کے ساتھ ٹرین میں بیٹھ کر کیا جائے گا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے تو بڑے بڑے نقاب پوش بے نقاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کے دھرنوں کا مقصد عوام کو تکلیف دینا نہیں بلکہ انہیں ریلیف دلانا ہے۔انہوں نے اشرافیہ، بیوروکریسی اور ججز کو حاصل مراعات پر بھی تنقید کی اور کہا کہ نام نہاد ایلیٹ اور عام آدمی کی زندگی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ سیکریٹری سطح کے افسران کو کئی کئی کنال کے گھر اور گاڑیاں ملتی ہیں جبکہ ان مراعات کا بوجھ عام شہری برداشت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ارب پتی شخص کی گاڑی اور عام موٹر سائیکل سوار، دونوں ایک جیسا پیٹرولیم لیوی ادا کرتے ہیں۔ حکومت شرح سود میں ایک فیصد کمی کرے تو 563 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بینکوں کے منافع پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھاری سودی ادائیگیوں نے ملکی معیشت پر بوجھ ڈال رکھا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے نتائج پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور دعویٰ کیا کہ صوبے میں غربت میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ حکومت نے 4 ہزار اسکول فروخت کیے ہیں۔یوم ختم نبوت کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے یوم فضائیہ پر ایئر چیف اور پاک فضائیہ کے اہلکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب فوج ملک کا دفاع کرتی ہے تو قوم اسے سر آنکھوں پر بٹھاتی ہے، تاہم فوج کی قیادت سے اپیل ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جن سے فوج اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا ہوں۔جماعت اسلامی کے امیر نے دھرنوں کے خلاف دائر عدالتی درخواستوں پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ جن عدالتوں میں لاکھوں مقدمات زیر التوا ہیں، وہاں دھرنوں کے خلاف درخواستوں پر بھی فوری کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق حکومت کو دھرنوں سے جتنی تکلیف ہوگی، اتنی ہی جلد عوام کو ریلیف دینا پڑے گا۔ Posted by broadifydigital@gmail.com September 7, 2026 0
07 Sep Pakistan پاکستان نےبھارت کے بے بنیاد دعوے مسترد کردیے بھارتی نام نہاد دعوے حقائق کے منافی ہیں،دفتر خارجہ Posted by broadifydigital@gmail.com September 7, 2026 0
07 Sep Pakistan ملک میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے صدراور وزیر اعظم کا خراج تحسین Posted by broadifydigital@gmail.com September 7, 2026 0
07 Sep Latest خاتون ٹی وی میزبان سمیت 12 افراد کو سزائے موت سارہ خلیفہ کا فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان مصر کی عدالت نے مشہور ٹی وی میزبان ساراہ خلیفہ اور دیگر 11 افراد کو منشیات کے مقدمے میں سزائے موت سنا دی ہے۔غیرملکی میڈیا نے مصر کے سرکاری اخبار کے حوالے سے بتایا کہ ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ اور سزائے موت پانے والے دیگر افراد کریمنل گینگ کا حصہ تھے جو منشیات میں استعمال ہونے والی اشیا فروخت کرنے کے لیے درآمد کرتے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کے پاس غیرقانونی آتشیں اسلحہ اور بارود بھی تھا۔مصر کی 39 سالہ ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ مشہور ٹی وی پروگرام مشن ایمپوسیبل کی میزبانی کرتی تھیں، جس میں جرائم کے معاملات پر پروگرام پیش کیے جاتے تھے، جبکہ میزبان نے الزامات کی تردید کی ہے۔اس کیس میں ٹی وی میزبان کے ساتھ نامزد دیگر 9 ملزمان کو عمر قید جبکہ 7 افراد کو بری کردیا گیا۔سارہ خلیفہ کے وکیل نے بتایا کہ وہ اس سزا کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیصلے کا اعلان گزشتہ ماہ کے شروع میں ہوا تھا تاہم ایک ماہ بعد اس کی تصدیق کردی گئی ہے، جس کے لیے عدالت نے مصر کے مفتی اعظم سے شرعی رائے حاصل کی، جو مصر میں سزائے موت کے مقدمات میں قانونی طور پر لازمی ہے۔مقدمے کے حوالے سے بتایا گیا کہ ٹرائل کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ حکام نے ملزمان کے قبضے سے 750 کلو گرام منشیات اور درآمد شدہ خام اشیا حاصل کیں۔عدالت میں 20 گواہوں نے بیانات دیے، اس کے علاوہ گفتگو اور ویڈیو کلپس سمیت الیکٹرونک ثبوت بھی جمع کرایے گئے۔مصر کے سرکاری میڈیا کے مطابق جب جج نے ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ سے گزشتہ سال ستمبر میں آخری سماعت میں مقدمے میں ان کے کردار سے متعلق پوچھا تھا، جس پر انہوں نے کہا تھا کہ میں نے اس وقت تک منشیات دیکھی بھی نہیں تھی جب تک اینٹی نارکوٹکس حکام کے دفتر کے اندر منشیات کے ساتھ میری تصویر نہیں بنائی گئی تھی۔ Posted by broadifydigital@gmail.com September 7, 2026 0
07 Sep Pakistan اسلام آباد کی 27 رکنی اسمبلی،وزیراعلیٰ چیف ایگزیکٹو ہوگا اسلام آباد حکومت کے ماتحت 27 محکمے رکھنے کی تجویز Posted by broadifydigital@gmail.com September 7, 2026 0
07 Sep World ایران اور عمان آبنائے ہرمز کے نقشوں پر متفق ہو گئے باضابطہ معاہدے پر آئندہ چند روز میں دستخط ہوں گے Posted by broadifydigital@gmail.com September 7, 2026 0
06 Sep Pakistan متنازع مواد نشر کرنے پر بلال غوری گرفتار متنازع مواد نشر کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا Posted by broadifydigital@gmail.com September 6, 2026 0
06 Sep Pakistan کوہاٹ میں مقامی آبادی پر کواڈ کاپٹر حملہ، کمسن بچی شہید انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا Posted by broadifydigital@gmail.com September 6, 2026 0