وٹامن ڈی کو انسانی صحت کے لیے نہایت اہم سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر ہڈیوں کی مضبوطی، مدافعتی نظام اور جسم کے دیگر افعال کو بہتر رکھنے میں اس کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ تاہم ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اس مفید وٹامن کا غیر متوازن یا ضرورت سے زیادہ استعمال فائدے کے بجائے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق اگر وٹامن ڈی بغیر کسی ٹیسٹ یا ڈاکٹر کے مشورے کے زیادہ مقدار میں لیا جائے تو یہ جسم میں جمع ہو کر مختلف پیچیدگیاں پیدا کر سکتا ہے۔ چونکہ یہ چکنائی میں حل ہونے والا وٹامن ہے، اس لیے یہ آسانی سے جسم سے خارج نہیں ہوتا اور آہستہ آہستہ زہریلے اثرات دکھا سکتا ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز بھی ریڈزون اور توسیعی ریڈزون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہے گا۔
اعلامیے میں دی گئی تفصیل کے مطابق اسلام آباد میں ہر قسم کی میٹرو سروس معطل ہے جبکہ سکیورٹی اقدامات کے تحت تمام ٹریلز بھی بدستور بند ہیں۔
اسلام آباد کی جانب بند ہے جبکہ دیگر تمام موٹر ویز کھلی ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ کئی روز سے امن مذاکرات کے لیے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق مارگلہ روڈ فیصل چوک سے ٹریل تھری تک ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے کشمیر چوک، کلب روڈ سے زیرو پوائنٹ تک بند ہے۔
ایکسپریس وے کورال سے زیرو پوائنٹ تک وی آئی پی موومنٹس کے دوران ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔
مختلف اوقات میں سری نگر ہائی وے پر بھی ٹریفک روکی جا سکتی ہے۔ کسی بھی سمت یا کسی بھی ہائی وے سے اسلام آباد میں داخل ہونے والی ہر قسم کی بھاری ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔
G5، G6 اور G7، F6، F7 رہائشی مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے کے لیے 9 ایونیو استعمال کریں۔ فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ آنے والی ٹریفک کو 9 ایونیو کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
پارک روڈ اور کلب روڈ کی بندش کی صورت میں ٹریفک کو ترنمی چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق جڑواں شہروں میں ہیوی ٹریفک کے داخلے کی اجازت نہیں۔ جی ٹی روڈ سے اسلام آباد میں داخلے پر ون لین ٹریفک کے باعث ٹریفک جام کا سامنا ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی حکام پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں تاہم تہران کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست بات چیت کا کوئی منصوبہزیر غور نہیں ہے۔
دوسری جانب امریکی مذاکرات کار بھی دارالحکومت اسلام آباد آنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی ممکنہ ملاقات کے منصوبے کی سختی سے تردید کردی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ وہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ہمراہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں وہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان کے مطابق اس دورے کے دوران پاکستان کی جانب سے جاری ثالثی کوششوں سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ خطے میں امن و استحکام کی صورتحال بھی زیرِ غور آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ بات چیت میں امریکا کی جانب سے مسلط کردہ جارحانہ اقدامات کے خاتمے اور خطے میں امن کی بحالی جیسے اہم معاملات بھی شامل ہوں گے۔
اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ اس دورے میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی سطح پر ملاقات طے نہیں ہے، تاہم ایرانی وفد پاکستان کو اپنے مؤقف اور مشاہدات سے آگاہ کرے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس ترجمان نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا تھا کہ ایران نے اس حوالے سے خود رابطہ کیا اور بالمشافہ ملاقات کی درخواست کی تھی، ترجمان نے امن مذاکرات میں امریکی وفد کی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ہفتے کی صبح مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ ہوں گے۔

گھریلو ماحول میں سکون اور محبت بچوں کی ذہنی نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہوتے ہیں، لیکن جب والدین کے درمیان جھگڑے اور غصہ غالب آ جائے تو اس کے اثرات براہِ راست بچوں کی شخصیت پر پڑتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ایسا ماحول بچوں میں خوف، بے چینی، چڑچڑے پن اور خود اعتمادی کی کمی جیسے مسائل کو جنم دیتا ہے، جو آگے چل کر ان کی زندگی پر گہرے اثرات چھوڑ سکتے ہیں۔ماہرِین نفسیات کا کہنا ہے کہ والدین کی لڑائی نہ صرف بچوں کے جذباتی سکون کو متاثر کرتی ہے بلکہ ان کی نیند، رویے اور ذہنی صحت پر بھی منفی اثر ڈالتی ہے۔ اکثر والدین آپس کے تنازعات کا غصہ بچوں پر نکال دیتے ہیں، جو چھوٹے بچوں میں خوف اور بڑے بچوں میں ڈپریشن اور تنہائی کے احساس کو بڑھا سکتا ہے۔ماہرین غصے پر قابو پانے کے لیے ایک سادہ مگر مؤثر تکنیک بتاتے ہیں، جسے ’فور ٹو سکس‘ یا 426 فارمولا کہا جاتا ہے۔ اس طریقے کے مطابق جب بھی غصہ آئے تو پہلے 4 سیکنڈ تک گہری سانس لیں، پھر اسے 2 سیکنڈ تک روکیں اور آخر میں 6 سیکنڈ میں آہستہ آہستہ خارج کریں۔ اس عمل کو کم از کم تین بار دہرانے سے ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور دماغ پرسکون ہونے لگتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے جذبات کسی قریبی دوست سے شیئر کرنا بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اگر کبھی غصہ بچوں پر نکل جائے تو بعد میں انہیں پیار سے سمجھانا چاہیے کہ اس میں ان کا کوئی قصور نہیں تھا۔ اس چھوٹی سی بات سے بچے کے ذہن پر پڑنے والے منفی اثرات کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ غصہ ایک فطری جذبہ ضرور ہے، لیکن اسے قابو میں رکھنا ہی اصل دانشمندی ہے، کیونکہ پُرسکون والدین ہی ایک پُراعتماد اور خوشحال بچے کی بنیاد رکھتے ہیں

زیادہ پھل اور سبزیاں کھانا عام طور پر صحت مند عادت سمجھی جاتی ہے مگر ایک نئی تحقیق کے مطابق ان پر موجود کیڑے مار ادویات کی باقیات پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔سائنس ڈیلی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ امریکا میں 50 سال سے کم عمر وہ افراد جو سگریٹ نہیں پیتے مگر نسبتاً زیادہ صحت بخش غذا (جیسے پھل اور سبزیاں) کھاتے ہیں، ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔تحقیق کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر جورج نیواکا کہنا تھا کہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ تمباکو نوشی نہ کرنے والے نوجوان جو عام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ صحت مند خوراک لیتے ہیں، ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کا امکان زیادہ ہو سکتا ہے۔

معدے کا السر ایک ایسا مرض ہے جو بظاہر عام تکلیف محسوس ہوتا ہے، مگر بروقت توجہ نہ دی جائے تو یہ سنگین پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے۔اس بیماری میں معدے یا چھوٹی آنت کی اندرونی جھلی پر زخم بن جاتا ہے، جسے طبی زبان میں پیپٹک یا گیسٹرک السر کہا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ مسئلہ اکثر ایک مخصوص بیکٹیریا ہیلیکوبیکٹر پائلوری یا درد کش ادویات کے مسلسل استعمال کے باعث پیدا ہوتا ہے، جو معدے کی حفاظتی تہہ کو متاثر کر دیتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہماری روزمرہ عادات بھی اس بیماری کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ زیادہ مرچ مصالحے والی غذا، فاسٹ فوڈ، ذہنی دباؤ، تمباکو نوشی اور الکحل کا استعمال معدے میں تیزابیت بڑھا کر السر کے خطرے کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے میڈیا سے گفتگو میں ایران کے ساتھ جنگ بندی کی توسیع کے معیاد کے بارے میں کہا ہے کہ کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ دراصل اس وقت جنگ ایران کے اندر سخت گیر اور معتدل حلقوں کے درمیان جاری ہے جن کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اختلاف پایا جاتا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ ایرانی قیادت کے ایک اور متفقہ جواب کے منتظر ہیں۔ اسی لیے انھوں نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے ایران کو لچک دکھانے کا موقع دیا ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ امریکی فوجی حملوں اور کارروائیوں میں وقتی وقفہ ہے تاہم ایران پر اقتصادی دباؤ اور اس کی بحری ناکہ بندی بدستور جاری رہے گی۔
کیرولین لیوٹ نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کے خاتمے کے لیے کوئی حتمی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی۔ میڈیا میں گردش کرنے والی تین سے پانچ دن کی مدت کی خبریں درست نہیں ہیں۔
انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ جنگ بندی میں توسیع کب ختم ہوگی اس کا حتمی فیصلہ صدر ٹرمپ خود کریں گے۔

توانائی کے عالمی تھنک ٹینگ Ember کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق مارچ 2026 میں چین کی سولر برآمدات نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ برآمدات پچھلے مہینے کے مقابلے میں دگنی ہو گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 68 گیگا واٹ سولر ٹیکنالوجی کی ریکارڈ برآمدات دراصل اسپین کی مجموعی رپورٹ کے مطابق 68 گیگا واٹ سولر ٹیکنالوجی کی ریکارڈ برآمدات دراصل اسپین کی مجموعی سولر صلاحیت کے برابر ہیں اور یہ اگست 2025 کے پچھلے ریکارڈ سے 50 فیصد زیادہ ہے۔
مارچ 2026 میں پچاس ممالک نے چینی سولر درآمدات کے نئے ریکارڈ قائم کیے، جن میں ایشیا اور افریقا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس کے علاوہ بھارت، نائجیریا، کینیا، جاپان، آسٹریلیا، یورپی یونین اور آسیان ممالک میں بھی نمایاں نمو ریکارڈ کی گئی۔

صیہونی ریاست نے یہودی عوام کے لیے خصوصی خدمات کے اعتراف میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز ’’اسرائیل پرائز‘‘ سے نواز دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ایوارڈ اسرائیل کے یومِ آزادی کی سالانہ تقریب کے موقع پر دیا گیا جو یروشلم میں منعقد ہوئی۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر تعلیم یوح کسیچ نے گزشتہ برس دسمبر میں ہی اعلان کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
تقریب کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کے دونوں صدارتی ادوار میں اسرائیل کے حق میں کیے گئے اقدامات پر مشتمل ایک خصوصی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔
جس میں 2020 کے عرب ممالک کے ساتھ کیے گئے تاریخی ابراہام معاہدوں کا اعلان، اسرائیلی پارلیمنٹ میں ان کی تقریر اور گزشتہ برسوں میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقاتوں کی جھلکیاں شامل تھیں۔
وزیر تعلیم نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ موجودہ وقت میں امریکی صدر ٹرمپ کے علاوہ کوئی اور شخصیت ایسی نمایاں خدمات اور یہودی عوام کے ساتھ اتنا مضبوط تعلق نہیں رکھتی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ آئندہ چند ماہ میں اسرائیل کا دورہ کریں گے جہاں ایک خصوصی تقریب میں انھیں یہ اعزاز باضابطہ طور پر پیش کیا جائے گا۔

ایران نے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر ہی ممکن ہیں۔
ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان مہدی طباطبائی نے ملکی قیادت میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی قیادت کے اندر مثالی اتحاد موجود ہے۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دشمن سیاسی پروپیگنڈا کر رہا ہے اور جھوٹی کہانیاں گھڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر کو جھوٹ پھیلانے کے بجائے اپنی وعدہ خلافی، دھونس اور فریب کاری بند کرنی چاہیے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ ایران مذاکرات سے گریزاں نہیں، تاہم مذاکرات صرف اسی صورت ممکن ہے جب اسے انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر آگے بڑھایا جائے۔