امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بتایا ہے کہ آج رات امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز میں 31 جہازوں کو ری ڈائریکٹ کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سینٹکام کے مطابق آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی کے نتیجے میں 31 جہازوں کو ری ڈائریکٹ کیا گیا ہے کچھ جہازوں کو بندر گاہوں کی جانب واپس بھیجا گیا ہے یا ان کو اردگرد چکر لگانے پر مجبور کیا گیا ہے۔
سینٹرل کمانڈ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ جن جہازوں کو ری ڈائریکٹ کیا گیا ہے ان میں زیادہ تر آئل ٹینکرز شامل ہیں، سینٹکام کے مطابق تمام جہازوں نے امریکی فورسز کی ہدایات پر عمل کیا۔
سینٹکام کے مطابق ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کرنے کے آپریشن میں 10,000 سے زائد امریکی فوجی، 17 جنگی جہاز اور 100 سے زیادہ طیارے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی جاری رہے گی۔
اس سے قبل بھی امریکی فوسز نے آبنائے ہرمز میں ایک ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ کر کے اس کو قبضے میں لیا جس کی ویڈیو بھی سینٹکام نے جاری کی تھی جسے ایران نے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
دوسری جانب ایران نے مذاکرات کو ناکہ بندی ختم کرنے سے مشروط کر دیا، ایران کا کہنا ہے کہ امریکی صدر مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے کی میز میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، امریکا کی جانب سے دی جانے والی دھمکیاں اور وعدوں کی خلاف ورزی ہی مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
کمپنی کی جانب سے نئے چیٹ جی پی ٹی امیجز 2.0 کو متعارف کرایا گیا ہے۔
اوپن اے آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے امیجز 2.0 کے ذریعے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ تصاویر کی درخواستوں کو زیادہ بہتر طریقے سے ہینڈل کرسکے گا۔
اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین اور ان کی ٹیم نے ایک لائیو اسٹریم میں اعلان کیا کہ اب تصاویر لگ بھگ صارفین کی پروموٹس کے مطابق تیار ہوں گی اور سسٹم یہ سمجھے گا کہ آپ اس سے کیا مطالبہ کر رہے ہیں۔
سام آلٹمین نے بتایا کہ امیجز 2.0 ایک اہم پیشرفت ہے اور بالکل ایسا ہے جیسے ہم جی پی ٹی 3 سے جی پی ٹی 5 میں بیک وقت منتقل ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ نیا ٹول حیران کن اور خوبصورت تصاویر تیار کرسکے گا۔
سب سے نمایاں بہتری تصاویر کے اندر ٹیکسٹ کو شامل کرنے کے حوالے سے کی گئی ہے اور اب تحریر کو زیادہ بہتر طریقے سے تصاویر کا حصہ بنایا جائے گا۔
اسی طرح یہ ماڈل اسٹرکچر کو بھی زیادہ بہتر طریقے سے ہینڈل کرے گا۔
مثال کے طور پر اگر آپ کسی مخصوص عنصر کے لے آؤٹ کا مطالبہ کریں گے تو تصویر کا رزلٹ آپ کی مرضی کے مطابق ہوگا۔
مگر سب سے بڑی تبدیلی تصاویر مکمل ہونے سے قبل اس عمل کو روک کر آپ سے حتمی ہدایات لینا ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے رکن محمود نبویان کا ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ’اب کے بعد امریکہ کے ساتھ مذاکرات مکمل طور پر نقصان دہ اور غیر معقول ہیں۔‘
واضح رہے کہ محمود نبویان اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں ایرانی وفد کا حصہ تھے۔
دوسری جانب ایران کے اعلیٰ عسکری کمانڈ ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر کوئی حملہ کیا گیا تو ایرانی افواج ’پہلے سے طے شدہ اہداف کو نشانہ بنائیں گی اور امریکہ و اسرائیل کو مزید سخت سبق سکھائیں گی۔‘
نبویان کی پوسٹ اور خاتم الانبیاء کے بیان دونوں میں جنگ بندی میں توسیع کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا اگرچہ یہ بیانات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد ایرانی ذرائع ابلاغ میں سامنے آئے ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا امن مذاکرات کے سلسلے میں مجوزہ دورہِ پاکستان منسوخ کر دیا گیا ہے۔
وینس اس ماہ دوسری مرتبہ اسلام آباد کا دورہ کرنے والے تھے اور بدھ کے روز ان کی آمد متوقع تھی۔
وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے ایک عہدیدار کے مطابق امریکی نائب صدر کے دورہِ پاکستان اور امن مذاکرات سے متعلق تفصیلات وائٹ ہاؤس کی جانب سے ہی جاری کی جائیں گی۔
امریکی نائب صدر کے دورہِ پاکستان کی منسوخی کی یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب اس سے قبل صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ انھوں نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان جنگ بندی کو غیر معینہ مدت تک بڑھانے کی پاکستانی درخواست منظور کر لی ہے۔
تھانہ کھنہ کے ایریا سے جعلی خاتون ٹریفک پولیس آفیسر کو گرفتارکرلیا گیا ہے لوہے والا پل نذذ ڈھوک کالا خان ایک لیڈی اے ایس آئی رینک میں ٹریفک پولیس یونیفارم میں بیٹھی ہوئی تھی جس کے یونیفارم نیم پلیٹ پر مقدس نام درج تھا جبکہ وہاں پر روٹ ڈیوٹی پر تعینات ہیڈ کانسٹیبل نگہت بیلٹ اور ہیڈ کانسٹیبل ثمینہ ظہور نے ٹریفک یونیفارم والی لیڈی سے ڈیوٹی کے بارے میں پوچھا تو وہ انہیں مطمئن نہ کرسکی جس پر سب انسپیکٹر غلام یاسین نے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تو ملزمہ کی شناخت اقرا بی بی ضلع ایبٹ اباد کے نام سے اور وہ جعلی یونیفارم میں موجود تھی جس پر اسے ایس ایچ او تھانہ کھنہ کے حوالے کردیا گیا ہے
1912 میں ڈوبنے والے مشہور بحری جہاز ٹائی ٹینک سے بچ جانے والی ایک خاتون مسافر کی لائف جیکٹ برطانیہ میں ریکارڈ قیمت پر نیلام کر دی گئی۔ برطانوی آکشن ہاؤس کے مطابق یہ لائف جیکٹ 9 لاکھ 4 ہزار 500 امریکی ڈالر (تقریباً 25 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوئی، جو توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔ نیلامی سے قبل اندازہ لگایا گیا تھا کہ اس کی قیمت 3 لاکھ 39 ہزار سے 4 لاکھ 74 ہزار ڈالر کے درمیان رہے گی۔
یہ لائف جیکٹ لورا میبل نامی مسافر کی تھی، جو ٹائی ٹینک کے فرسٹ کلاس کیبن میں سفر کر رہی تھیں۔ وہ حادثے کے دوران لائف بوٹ نمبر 1 میں سوار ہو کر محفوظ رہیں۔ اس جیکٹ پر لورا میبل اور دیگر بچ جانے والے افراد کے دستخط بھی موجود ہیں، جس کی وجہ سے اس کی تاریخی اہمیت مزید بڑھ گئی۔
یاد رہے کہ ٹائی ٹینک اپریل 1912 میں اپنے اولین سفر کے دوران برطانیہ سے امریکا جاتے ہوئے بحرِ اوقیانوس میں ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوب گیا تھا۔ اس المناک حادثے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ تقریباً 700 افراد کو بچا لیا گیا
یہ جہاز اپنے دور کا سب سے پرتعیش اور جدید ترین بحری جہاز سمجھا جاتا تھا اور اسے ’ناقابلِ غرق‘ قرار دیا گیا تھا، تاہم اس کے ڈوبنے نے دنیا بھر کو ہلا کر رکھ دیا۔
حادثے کے کئی دہائیوں بعد، 1985 میں امریکی ماہرِ بحریات رابرٹ بالارڈ اور ان کی ٹیم نے اس کے ملبے کو دریافت کیا، جو اس وقت تک ایک معمہ بنا ہوا تھا۔
نیلامی کرنے والے ادارے کے مطابق ٹائی ٹینک سے جڑی ہر چیز ایک کہانی بیان کرتی ہے اور یہ لائف جیکٹ بھی اسی تاریخی سانحے کی ایک نایاب یادگار ہے۔ اس جیکٹ کو اس سے قبل بلفاسٹ کے ایک میوزیم میں رکھا گیا تھا، تاہم خریدار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوسرے ممکنہ دور کی تیاریوں کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں پر پولیس، رینجرز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں، جگہ جگہ ناکوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے اور ریڈ زون کی جانب جانے والے راستے مکمل بند کر دیے گئے ہیں۔
کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک روکی جاسکتی ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہکنا ہے کہ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہیوی، کمرشل اور پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلہ ممنوع ہے، جی5،6 ، 7، ایف 6،7 کے رہائشی راولپنڈی آنے جانے کے لیے مارگلہ روڈ سے نائنتھ ایونیو کا راستہ استعمال کریں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق پارک روڈ سے کلب روڈ بند ہونے کی صورت میں ٹریفک ترامڑی چوک کی طرف موڑ دی جائے گی، تاہم مصروف کاروباری مرکز بلیو ایریا جزوی طور پر کھلا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون ہر قسم کی ٹریفک کیلیے مکمل بند رہے گا لیکن توسیعی ریڈزون کے باہر تمام دفاتر اور کاروباری مراکز کھلے ہیں۔
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹروبس سروس مکمل بند کردی گئی ہے اور آئندہ ہفتے تک جڑواں شہروں میں بیشتر تعلیمی اداروں میں کلاسز کو بھی آن لائن کر دیا گیا ہے۔
پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے درمیان 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام کے تحت مزید 11 نئی شرائط شامل کردی گئی ہیں، جس کے بعد گزشتہ دو برس میں مجموعی شرائط کی تعداد بڑھ کر 75 ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ قومی اسمبلی سے اسی پروگرام کے اہداف کے مطابق منظور کروایا جائے گا۔یہ دوسرا موقع ہے کہ بجٹ کی منظوری آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت دی جا رہی ہے،حکومت نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں مالیاتی خسارے کوکم رکھاجائے گا اور زیادہ معاشی ترقی کا ہدف مقرر نہیں کیاجائے گا۔آئی ایم ایف کی نئی شرائط کے تحت پاکستان کو 2027 تک اسپیشل اکنامک زونز اور اسپیشل ٹیکنالوجی زونزسے متعلق قوانین میں ترمیم کرنا ہوگی،جس کے ذریعے موجودہ ٹیکس مراعات کو مرحلہ وار ختم کرکے لاگت کی بنیاد پرمراعات دی جائیں گی، تمام مراعات 2035 تک مکمل طور پر ختم کرنے کاہدف مقررکیاگیا ۔مزید برآں، حکومت ایکسپورٹ پروسیسنگ زونزکومقامی مارکیٹ میں مصنوعات فروخت کرنے سے روک دے گی، تاکہ ٹیکس چوری کو روکاجاسکے،توانائی کے شعبے میں بھی نئی شرائط کے تحت بجلی اورگیس کی قیمتوں میں باقاعدگی سے اضافہ کیاجائیگا،جبکہ سہ ماہی اور ماہانہ بنیادوں پر ایڈجسٹمنٹ لازمی ہوگی۔کاروباری ماحول بہتر بنانے کیلیے حکومت جون 2027 تک پاکستان ریگولیٹری رجسٹری قائم کرے گی،جبکہ فیڈرل بورڈآف ریونیوکاآڈٹ نظام مزید مؤثر اور مرکزی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔اسی طرح پبلک پروکیورمنٹ کے قوانین میں ترمیم کر کے سرکاری اداروں کو بغیر مقابلے کے ٹھیکے دینے کی سہولت ختم کی جائے گی،عوام پر مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلیے حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امدادی رقم کو 14,500 روپے سے بڑھاکر 19,500 روپے کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے، جس کااطلاق جنوری 2027 سے ہوگا۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف اب تک اس پروگرام کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالرفراہم کر چکاہے، اگلی قسط ایک ارب ڈالر مئی کے اوائل میں متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے پنجاب بھر میں موسم خشک،میدانی علاقوں میں گرمی رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک،دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے،خیبرپختونخوا بھر میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے،میدانی علاقوں میں گرمی،بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا،بلوچستان میں موسم خشک،جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے،خضدار اور آواران میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔









