تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں پودا لگا کر مہم کا باضابطہ اجراء کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ یومِ پاکستان اور عید کے موقع پر تاریخی اور ریکارڈ شجرکاری مہم شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہی دن میں سرکاری سطح پر 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے، عوام بھی اپنی سطح پر مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات سے صوبے کے جنگلاتی رقبے میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم اپنے ماحول، مستقبل اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کے سنجیدہ ہیں، عملی اقدامات جاری ہیں۔ ماحولیاتی چیلنجز کے پیش نظر جنگلات کا فروغ و تحفظ ناگزیر ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے 285 مقامات پر بیک وقت شجرکاری سرگرمیاں جاری، تمام انتظامات پہلے سے مکمل ہیں۔ مہم کی نگرانی کے لیے جدید ویب پورٹل اور مرکزی کنٹرول سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔
پاکستانی اداکارہ فضا علی نے اپنی تیسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اعجاز خان کے ساتھ سادگی اور نجی تقریب میں نکاح کر لیا ہے۔
اداکارہ نے عیدالفطر کے پہلے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کے شوہر اور بیٹی بھی نظر آ رہے ہیں۔ ان تصاویر میں ان کی نئی زندگی کے خوشگوار لمحات واضح طور پر جھلک رہے ہیں۔
سادہ مگر دلکش انداز میں سامنے آنے والی ان تصاویر میں فضا علی سیاہ رنگ کے نیم رسمی لباس کے ساتھ بھورے رنگ کا کڑھائی والا دوپٹہ اوڑھے دکھائی دیں، جبکہ اعجاز خان سادہ شلوار قمیض کے ساتھ سیاہ کوٹ میں ملبوس تھے۔
اپنی پوسٹ میں فضا علی نے جذباتی انداز میں لکھا کہ 41 برس کی عمر میں اللہ نے انہیں وہ محبت اور خوشی عطا کی جس کا وہ طویل عرصے سے انتظار کر رہی تھیں، اور اب انہیں اپنا جیون ساتھی مل گیا ہے۔
کراچی: پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ کے مطابق شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک کو چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا اور اب ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ شیری رحمٰن کی بیٹی کے انتقال پر شازیہ مری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماروی ملک کے انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی افسردہ اور صدمے سے دوچار ہے۔شیری رحمٰن کی بیٹی کی وفات پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ماروی ملک کی وفات ایک ناقابل برداشت صدمہ ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سینیٹر شیری رحمٰن اور دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔










