سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے عیدالفطر کی نماز ملک سعد شہید پولیس لائن میں ادا کی۔ نماز کے بعد پولیس افسران و جوانوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، انہیں عید کی مبارکباد دی، یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور خیبرپختونخوا پولیس کے شہداء کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ عید کے بڑے کھانے میں بھی شرکت کی۔بعد ازاں سی سی پی او نے چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ اور ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کے ہمراہ ریڈ زون سمیت شہر کے مختلف علاقوں اور ناکہ بندی پوائنٹس کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس، ٹریفک اور پاک آرمی کے جوانوں سے ملاقات کی، انہیں عید کی مبارکباد دی اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ عوامی مقامات پر شہریوں سے بھی ملاقات کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔سی سی پی او پشاور کا کہنا تھا کہ عید جیسے خوشیوں بھرے موقع پر اپنے گھروں سے دور رہ کر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے والے اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ پشاور پولیس عوام کی خدمت، امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت پُرعزم ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواجِ پاکستان کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عیدالفطر اتحاد، ہمدردی اور شکرگزاری جیسی اعلیٰ اقدار کی عکاسی کرتی ہے جبکہ مسلح افواج کے لیے عید کی اصل روح مادرِ وطن کے دفاع اور خدمت میں پوشیدہ ہے جہاں جوان اپنے اہلِ خانہ سے دور رہ کر ملک کے امن و استحکام کو یقینی بناتے ہیں۔افواج پاکستان کی جانب سے ملک کی حفاظت پر مامور بہادر مرد و خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کے اہلِ خانہ کی قربانیوں اور ثابت قدمی کو بھی سراہا گیا۔ عسکری قیادت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ عید پاکستان اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن، خوشحالی اور برکتوں کا باعث بنے
پشاور سمیت ملک بھر میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے ،اس حوالے ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات مقرر ہوئے جس میں فرزندن اسلام نے شرکت کی ،پشاور کے تاریخی عید گاہ میں صبح عید الفطر کی نماز 7بجےادا کی گئی نماز میں ہزاروں نمازیوں نے شرکت کی اس موقع پر مسجد و عید گاہ کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔،نمازیوں نے صفیں بھر کر نماز ادا کی، عیدگاہ میں بچوں اور بزرگوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے۔ عید کی نماز کے بعد خطیب نے عید کی اہمیت، صبر اور یکجہتی کے پیغامات دیے اور شہریوں کو عید پر فلاح و بہبود کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔پشاور پولیس اور رضاکاروں نے نمازیوں کی رہنمائی اور سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالے رکھی، تاکہ نماز کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔نمازعید کے بعدشہریوں نے گلے مل کر اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے عید کا جشن منایا۔
خوشی کا عالمی دن 20 مارچ کو منایا جاتا ہے اور اس موقع پر اقوام متحدہ کے تعاون سے دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
اس فہرست میں پاکستان سمیت147 ممالک میں کو شامل کیا گیا ہے اور ممالک کی درجہ بندی کے لیے گیلپ ورلڈ پول کے ڈیٹا کو استعمال کیا گیا جس کے مطابق فن لینڈ مسلسل 9 ویں بار دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔
اس فہرست میں ممالک کی درجہ بندی کے لیے 2023 سے 2025 کے درمیان کے ڈیٹا کو استعمال کیا گیا تاکہ عالمی سطح پر خوشی کے احساس کا مستحکم اندازہ لگایا جاسکے۔
ممالک کی درجہ بندی کے لیے فی کس آمدنی، متوقع زندگی، سماجی مدد، آزادی، سخاوت اور کرپشن جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔
اس فہرست میں پاکستان 5 درجے بہتری کے ساتھ 104 ویں نمبر پر موجود ہے، گزشتہ سال پاکستان کا نمبر 109 تھا۔ خوش رہنے کے احساس میں بھارت پاکستان سے پیچھے ہے جس کے حصے میں 116 واں نمبر آیا۔
فن لینڈ مسلسل 9 ویں سال خوش ترین ملک قرار پایا مگر اس بار آئس لینڈ ڈنمارک کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر چلا گیا جبکہ ڈنمارک کے حصے میں تیسرا نمبر آیا۔ چوتھا نمبر کوسٹا ریکا کے نام رہا جس کے بعد سویڈن 5 ویں، ناروے چھٹے اور نیدرلینڈز 7 ویں نمبر پر رہا۔
دنیا میں سب سے زیادہ خوش مسلم ملک کا اعزاز کوسوو کے حصے میں آیا جو مجموعی طور پر 16 ویں نمبر پر رہا جبکہ متحدہ عرب امارات 21 اور سعودی عرب 22 ویں نمبر پر رہے۔ حیران کن طور پر سپر پاور امریکا کے حصے میں 23 واں نمبر آیا۔
پاکستان میں عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
عید کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔
اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کے جائزے کے بعد عیدالفطر کےچاند نظر آنے یا نہ آنےکا اعلان کرے گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جہاں عید جمعہ کو منائی جائے گی تاہم افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔
مرکزیرویت ہلال کمیٹی نے عید کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے ،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین عبدالخیبیر آزاد کے مطابق ملک بھر میں مطلعہ ابر آلود ہونے کی وجہ سے کہیں سے بھی چاند کی رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا ملک بھر میں یکم شوال 21مارچ بروز ہفتہ ہوگی
کراچی میں طوفانی ہواؤں کےساتھ موسلادھاربارش سے جل تھل ایک ہوگیا،بلدیہ مواچھ گوٹھ کےقریب دیوار گرنے سے 13 افراد جاں بحق ہوئے،جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں 1شہر کے مختلف مقامات پر بارش کا پانی تاحال جمع ہے،شہر میں ہوائیں 5 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں کہی تیز اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
شہر میں بارش کے باعث بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہے،ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق بارش سےمتاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا عمل جاری ہے،شہربھر کے 2100 میں سے تقریباََ 1950 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی جاری ہے،خیابان اتحاد، مسلم کمرشل، عید گاہ گراونڈ، افشانی اسٹریٹ، کالاکوٹ، گولڈن ٹاون، آصف آباد میں بجلی بحال کردی گئی،اس کے علاوہ سبزی منڈی،ایف بی ایریا بلاک 9، 14، گلشن معمار سمیت متعدد دیگرعلاقوں میں بجلی بحال ہے
راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے راولپنڈی میں اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء نے ملاقات کی، جس میں قومی سلامتی اور معاشرتی ہم آہنگی میں علماء کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔فیلڈ مارشل نے معاشرے میں اتحاد، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں علماء کے اہم کردار پر زور دیا اور کہا کہ گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء سے ملاقات کے دوران معاشرے میں اتحاد، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں علماء کے اہم کردار پر زور دیا۔آپریشن ’’غضب ْ للحق‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں بھی وجود ہوگا، انہیں درست اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے افغان طالبان پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکیں۔










