پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور کو شوبز کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے، جن کی سادہ شادی اور باہمی ہم آہنگی کو مداحوں نے ہمیشہ سراہا ہے۔ اب یہ جوڑی ایک نئے اقدام کے باعث خبروں میں آگئی ہے۔
شوبز جوڑی نے مشترکہ طور پر ’’میرج 4 لائف‘‘ کے نام سے ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد لوگوں کو زندگی کے شریکِ حیات کی تلاش میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک جامع اور ہمہ جہت ایپ ہوگی، جہاں رشتہ تلاش کرنے والے افراد کو مناسب رہنمائی اور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے مطابق انہیں اس خیال کی تحریک اس وقت ملی جب لوگ اکثر ان سے اچھے رشتوں کے بارے میں رہنمائی طلب کرتے تھے، جس کے بعد انہوں نے اس آئیڈیا کو عملی شکل دینے کا فیصلہ کیا۔
تاہم اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے اسے ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے والدین اور نوجوانوں کو اچھے رشتے تلاش کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ بعض افراد نے اسے محض ایک نیا کاروباری منصوبہ قرار دے کر تنقید بھی کی۔
یوں یہ نیا اقدام جہاں ایک طرف توجہ حاصل کر رہا ہے، وہیں انٹرنیٹ صارفین کے درمیان بحث کا موضوع بھی بن چکا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سول و عسکری قیادت نے معاشی نظم و نسق، توانائی منصوبہ بندی، فوڈ سکیورٹی اور سکیورٹی پالیسیز کو ہم آہنگ رکھنے پر اتفاق کیا، حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے اور معاشی و توانائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوانِ صدر میں اعلیٰ سطح کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر توانائی علی پرویز ملک اور وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ بھی شریک ہوئے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ پی ایس ایل 11 کا افتتاحی میچ آج دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان کھیلا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق کرکٹ کے دیوانے اپنے پسندیدہ ایونٹ کو دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں مگر اس بار میچز ٹیلی ویژن اور لائیو اسٹریمنگ پر ہی دیکھے جاسکیں گے۔
خطے میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی بحران سے بچنے کیلیے حکومتی فیصلے کے باعث گراؤنڈ میں شائقین کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر، پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کا آج شاندار آغاز ہو گا ۔افتتاحی تقریب اور پہلا میچ Gaddafi Stadium لاہور میں کھیلا جا ے گا۔
پی ایس ایل کے اس سیزن کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ پہلی بار لیگ میں 8 ٹیمیں شریک ہیں، جس سے مقابلہ مزید سخت اور دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔ ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک جاری رہے گا جبکہ فائنل بھی لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ملک بھر میں کرکٹ کے اس بڑے ایونٹ کو بھرپور انداز میں منانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ شائقین کی سہولت کے لیے میچز کی براہ راست نشریات ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی دستیاب ہیں۔ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اس بار نئے ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شمولیت لیگ کو مزید سنسنی خیز بنائے گی، جبکہ ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
حکام کے مطابق سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ملک بھر میں کرکٹ کے اس بڑے مقابلے کو بھرپور انداز میں منانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ شائقین کی سہولت کے لیے میچز کی براہِ راست نشریات ٹی وی اور آن لائن پلیٹ فارمز پر بھی دستیاب ہیں

بارشوں کا خوشگوار موسم اپنے ساتھ مختلف بیماریاں کا خدشہ بھی ساتھ لاتا ہے۔ برسات کے دوران فضا میں نمی بڑھنے سے جراثیم، بیکٹیریا اور وائرس کے پھیلنے کے لیے سازگار ماحول بن جاتا ہے، جس کے باعث ہر عمر کے افراد مختلف انفیکشنز کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ایسے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہو جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق بارشوں کے موسم میں مچھروں کی افزائش میں تیزی آتی ہے، جس کے باعث ڈینگی جیسی خطرناک بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ بیماری مادہ ایڈیز مچھر کے کاٹنے سے پھیلتی ہے، جو عموماً دن کے اوقات میں متحرک ہوتا ہے۔ ڈینگی کے مریضوں میں تیز بخار، جسم میں درد اور پلیٹ لیٹس کی کمی جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں، جو بعض اوقات سنگین صورت اختیار کر سکتی ہیں۔چکن گونیا بھی برسات کے موسم میں پھیلنے والی ایک متعدی بیماری ہے، جس کا باعث بھی مچھر بنتے ہیں۔ یہ مچھر عموماً کولرز، گملوں اور پانی جمع ہونے والی جگہوں پر افزائش پاتے ہیں۔ اس بیماری میں شدید جوڑوں کا درد، بخار، تھکن اور سردی لگنے جیسی علامات سامنے آتی ہیں، جو مریض کو کافی متاثر کر سکتی ہیںبارشوں کے ساتھ ملیریا کے کیسز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آتا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں پانی کھڑا رہتا ہے یا سیلابی صورتحال پیدا ہو جائے۔ ملیریا کی علامات میں تیز بخار، کپکپی، پسینہ آنا اور خون کی کمی شامل ہیں، جو فوری توجہ کی متقاضی ہوتی ہیں

افغان فنکاروں کی جانب سے پاکستان میں ویزے اور قیام کے لیے دائر کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے فنکاروں کو وزرات داخلہ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ 109 افغان فنکاروں نے پاکستان میں قیام کے لیے درخواست دی ہے۔
وکیل درخواست گزار کے مطابق افغانستان میں اس وقت جو حالات ہیں وہاں پر موسیقی کاروں کو جان کا خطرہ ہے۔ فنکار اس وجہ سے افغانستان واپس نہیں جا سکتے۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
بلوچستان میں بارش سے مختلف علاقوں میں تباہی، مختلف علاقوں میں مکانات زمین بوس ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے کےمطابق بارش کےدوران حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے،لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند تربت بلیدہ روڈ کو کھول دیا گیا،رودبن کے مقام پر رابطہ پل جزوی متاثر،تمپ، ہوشاب اور بلیدہ میں بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچا۔
دوسری جانب آج کراچی میں ایک بارپھر تیزہوائیں چلےگی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کردی گئی ہےجس کے بعد شہر کا موسم قدرے بہتر ہو جائے گا
ڈپٹی ڈائریکٹرمیٹ انجم ضیغم کاکہنا ہےکہ 25 سے 29 مارچ کے دوران گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان، ہے، کراچی میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
پاکستان اور برطانیہ میں رہنے والے ہم وطنوں کے لیے پی آئی اے کا 6 سال بعد لندن کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن رواں ماہ بحال ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے ہفتہ وار تین اور لاہور سے ایک پرواز آپریٹ ہوگی۔ پی آئی اے لندن کے فضائی آپریشن کے لیے بوئنگ 777 طیارے استعمال کرے گی۔پی آئی اے لندن کے لیے پروازیں ہیتھرو ایئر پورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی، چھ سال کے وقفے کے بعد پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔پی آئی اے 29 مارچ کو اسلام آباد سے لندن اور 30 مارچ سے لاہور سے لندن کی پروازوں کو چلائے گی۔ پی آئی اے ابتدائی طور پر ہفتہ وار چار پروازیں لندن کے لیے آپریٹ کرے گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا لندن روٹ سے 70 سال سے زائد کا رشتہ ہے، لندن پی آئی اے کے نیٹ ورک کے ابتدائی بین لاقوامی روٹس میں شامل ہے۔ان پروازوں کی شروعات کے بعد برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی ہفتہ وار تعداد 7 ہو جائے گی۔واضح رہے کہ 2020 میں پابندی سے قبل پی آئی اے پاکستان سے لندن کے لیے ہفتہ وار 10 پروازیں چلا رہی تھی۔
لندن کے لئے پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

خطے کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے۔دونوں وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم کو صوبوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق حکمت عملی پر بریفنگ دی۔خطے کی کشیدہ صورتحال؛اسحاق ڈار کے عراق، ترکیہ اور ایران کے وزرائے خارجہ سے اہم رابطے ملاقات میں خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کیے گئے اقدامات پر بات چیت ہوئی جبکہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں حکومتی وزراء کا وفد بھی شریک ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے رابطہ کیا، جس میں خطے کی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عید الفطر کی مناسبت سے نیک تمناؤں کا تبادلہ بھی کیا۔شہباز شریف نے گفتگو کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، شاہی خاندان اور سعودی عوام کے لیے عیدالفطر کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔زیراعظم نے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے سعودی قیادت کے تحمل کو سراہتے ہوئے کشیدگی میں کمی، فوری جنگ بندی اور امت مسلمہ میں اتحاد کی فوری ضرورت پر زور دیا۔شہباز شریف نے ولی عہد کو خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔