وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال سمیت توانائی بحران اور دیگر امور پر غور کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں خطے کی صورتحال اور سیکیورٹی امور زیر غور ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایران پر امریکی حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال سمیت توانائی بحران اور دیگرامور بھی زیر غور ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مشرق وسطیٰ جنگ کے تصفیے کے لیے پاکستان کی میزبانی سے متعلق بھی بات چیت کی جا رہی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی آج شام صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات متوقع ہے
مائیگرین، جسے عام طور پر آدھے سر کا درد یا دردِ شقیقہ کہا جاتا ہے، وقفے وقفے سے شدید سر درد کی شکل میں بھی ظاہر ہو سکتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق بروقت تشخیص نہ ہونے سے متاثرہ افراد مناسب علاج سے محروم رہ جاتے ہیں، اس لیے علامات ظاہر ہوتے ہی ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے۔
ماہرین نے گھریلو حل کے طور پر آئس کیوب کا طریقہ بتایا ہے۔ صبح اٹھنے کے بعد دو آئس کیوبز کانوں کے پیچھے چند لمحوں کے لیے رکھنے سے درد میں فوری سکون مل سکتا ہے۔ سر کے پچھلے حصے یعنی گدی پر آئس کیوب رکھنے سے بھی مائیگرین میں فوری آرام ممکن ہے، اور بعض اوقات دوا کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیگرین کے پیچھے جینیاتی عوامل، غذائی عادات، شدید تھکاوٹ، ذہنی دباؤ اور موسمی تبدیلیاں بھی کردار ادا کر سکتی ہیں، اور خواتین میں یہ مسئلہ زیادہ دیکھا جاتا ہے۔ بعض غذاؤں جیسے پنیر، چاکلیٹ اور کیفین والے مشروبات سے درد بڑھ سکتا ہے۔
اڈیالہ جیل میں آج بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کا دن ہے۔تفصیلات کے مطابق بانی سے ملاقات کے لئے 6 ناموں کی فہرست سپرنٹینڈنٹ جیل کو ارسال کی گئی ہے۔آج بانی چیئرمین اور بشری بی بی کی بھی ملاقات کا دن ہے۔ بشری بی بی سے ان کی فیملی بہن بیٹی بھی ملنے کیلئے آئیں گی۔عمران خان سے ملاقات کے دن کیوجہ سے اڈیالہ جیل کے باہر سیکیورٹی سخت اور فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین خان اور ڈاکٹر عظمی بھی جیل پہنچیں گی










