Blog
مزمل اسلم کا خیبرپختونخوا سکیورٹی بجٹ بارے اہم انکشاف

خیبر پختونخوا میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے جاری بیان پر مزمل اسلم کا عطاء تارڑ کو جواب، وفاقی وزیر اطلاعات کو بنیادی معلومات سے آگاہ ہونے کا مشورہ دے دیا۔خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی حکومت کے سکیورٹی اور پولیس بجٹ کے اعداد و شمار پیش کر دیئے۔مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی نیشنل ایکشن پلان کے بعد خیبرپختونخوا کا اپنا صوبائی ایکشن پلان موجود ہے، جبکہ وزیراعلیٰ کسی بھی صورت نیشنل ایکشن پلان کی سربراہی نہیں کرتے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عطاء تارڑ کو بنیادی معلومات اور حقائق سے آگاہ ہونے کی ضرورت ہے، ان کے مطابق قومی میڈیا پر آنے سے پہلے وفاقی وزیر اطلاعات کو اپنے حقائق درست کرلینے چاہئیں۔عطاء تارڑ نے 28 ستمبر کو ایک پریس کانفرنس میں خیبرپختونخوا حکومت پر دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات نہ کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے لیے مختص وسائل کے استعمال کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں۔مشیر خزانہ کے مطابق خیبرپختونخوا کے بجٹ کا تقریباً 10 فیصد سکیورٹی کے لیے مختص ہے اور دیگر صوبوں کے مقابلے میں صوبے کا سکیورٹی بجٹ نمایاں طور پر زیادہ ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ تین سال کے دوران خیبرپختونخوا کا سکیورٹی بجٹ 65 ارب روپے سے بڑھ کر 190 ارب روپے ہوگیا ہے، خیبرپختونخوا دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی پر سب سے زیادہ وسائل خرچ کر رہا ہے