پاکستان سپر لیگ 11 کے بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےراولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میںاسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور خود بولنگ کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ آج کے میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، تاہم موسم بہتر ہوتے ہی میچ کا آغاز ہوگیا۔
راولپنڈیز نےپہلے بیٹگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بناتے ہوئے اور اسلام آباد یونئیٹڈ کو 157 رنز کا ہدف دے دیا۔
ڈیان فوریسٹر نے 19گیندوں پر44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، کامران غلام نے 39 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے، عبداللہ فضل 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان محمد رضوان 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئ

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار راج کپور کی پشاور میں قائم حویلی کی دیوار کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کپور خاندان کی پشاور کے قصہ خوانی بازار میں قائم حویلی کو بارشوں اور زلزلے کے باعث نقصان پہنچا ہے۔
بارشوں کے بعد اب سے کچھ دیر پہلے آنے والے زلزلے کے باعث راج کپور کی حویلی کی دیوار کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔
حکومت کی جانب سے راج کپور حویلی کو قومی اثاثہ قرار دیا گیا ہے اور اس کی تحویل سرکار کے پاس ہی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دراندازی کر نے والے8 خوارج کی شناخت ہو گئی،ہلاک دہشتگردوں میں سے 2افغان شہری نکلے، یکم اپریل 2026 کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں8خوارج کوجہنم واصل کیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہونے والے خوارج میں سے 2 افغان شہری ہیں جن کی شناخت ہوگئی ہے، پہلا ہلاک دہشتگردامیرحمزہ حقیار ولد عبدالکریم جبکہ دوسرا دہشتگرد امیر عبدالرحیم ولدزرولی ہے جس کا تعلق پکتیا افغانستان سے ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق اس ہولناک واقعہ نے افغان طالبان رجیم کے جھوٹے دعوے کو جھوٹ ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی نہیں کرتے، درحقیقت افغان طالبان رجیم امن مذاکرات کی آڑ میں پاکستان سے ریلیف اور وقت حاصل کرکے تجارتی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔دفاعی ماہرین نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کی دہشت گردانہ سوچ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی،اگر کسی کو مذاکرات سے متعلق کوئی خوش فہمی ہے تو وہ غلطی پر ہے، مذاکرات کے نام پر افغان طالبان صرف دکھاوا کر رہے ہیں “غضب للحق” کو مزید مضبوطی اور شدت کے ساتھ جاری رکھنا چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کے لیے پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں اور اسلام آباد آنے سے کبھی انکار نہیں کیا۔ ہماری ترجیح ایک غیر قانونی جنگ کے مستقل اور حتمی خاتمے کی شرائط ہیں جو ہم پر مسلط کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی ایسے حل میں دلچسپی رکھتا ہے جو جنگ کے مکمل اور پائیدار خاتمے کی ضمانت دے۔ ایران نے پاکستان کی مضبوط یکجہتی اور حمایت پر پہلے بھی کھل کر شکریہ ادا کیا ہے۔آخر میں ایرانی وزیر خارجہ نے اردو میں نعرہ بھی لگایا کہ پاکستان زندہ باد، شکریہ پاکستان۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں واضح طور پر کہا کہ ایران نے اسلام آباد میں ہونے والے کسی بھی مذاکرات کا حصہ بننے سے کبھی انکار نہیں کیا۔انہوں نے ایرانی انکار کے حوالے سے مغربی میڈیا کی من گھڑت کہانیوں کی دوٹوک الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہ بیان مغربی اور بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود ان کے آلہ کاروں کی جانب سے چلائی جانے والی ڈس انفارمیشن مہم کا خاتمہ کرتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق مری،گلیات،راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم اورسرگودھا میں بارش متوقع ہے، میانوالی،فیصل آباد،جھنگ،خوشاب اورگجرات میں بھی بارش کاامکان ہے،گوجرانوالہ، حافظ آباد اور سیالکوٹ ،لاہور،اوکاڑہ، قصور،لیہ اوربھکر میں بھی بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنےکی توقع ہے،جبکہ چترال، دیر، سوات،کالام،شانگلہ،بونیر،کوہستان اور مالاکنڈ میں بارش متوقع ہے۔اسی طرح بٹگرام،مانسہرہ، ایبٹ آباد،بالاکوٹ،ہری پوراورمردان،نوشہرہ،پشاور،خیبر، اورکزئی،صوابی اور چارسدہ میں بھی بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔
دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم ژوب، قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے پاکستان کو آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں بجلی کے شعبے کے لیے 830 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی اجازت دیدی ہے، تاہم اس کے ساتھ جنوری 2027 میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی نئی شرط بھی عائد کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سبسڈی میں سے تقریباً 300 ارب روپے بجلی چوری اور بلوں کی کم وصولی کے نقصانات کو پورا کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ آئی ایم ایف نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ آئندہ سال جنوری میں سالانہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا، جس میں عالمی توانائی مارکیٹ خصوصاً مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے اثرات شامل ہوں گے۔
حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بجلی کے نرخوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے لاگت کی مکمل وصولی کو یقینی بنایا جائیگا، جبکہ مختلف صارفین پر اس کا بوجھ متوازن انداز میں تقسیم کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے 830 ارب کی سبسڈی کی منظوری تو دی ہے، تاہم یہ حکومت کی طلب سے 16 فیصد کم ہے، اس رقم میں ٹیرف ڈیفرنس، سابق فاٹا کے واجبات، زرعی ٹیوب ویلز، اور سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی شامل ہے۔
حکومت نے ایک بار پھر یقین دلایا ہے کہ بجلی کے شعبے کی مالی بہتری کیلئے اصلاحات جاری رکھی جائیں گی، مگر ماضی کی طرح قیمتوں میں اضافے کے باوجود سرکلر ڈیٹ میں کمی نہ آنا پروگرام کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔دوسری جانب آئی ایم ایف نے پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی دینے کی اجازت نہیں دی، حالانکہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جسے ماہرین ایک تضاد قرار دے رہے ہیں۔
حکومت نے آزاد بجلی پیدا کرنیوالے اداروں کے ساتھ واجبات کے معاملات جون 2026 تک حل کرنے اور کے الیکٹرک کے ساتھ تنازع دسمبر 2026 تک نمٹانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، اگر بھارت نے کوئی ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا اور جواب دیتے ہوئے کلکتہ تک پہنچا کر آئیں گے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خطے میں امن قائم ہونا چاہیے اور برادر ممالک کے درمیان اتفاق ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی افواج نے بھارت کو جنگ میں عبرتناک شکست دی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، تاہم اگر بھارت نے کوئی ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو جواب دیتے ہوئے کلکتہ تک پہنچاکر آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انتہائی اہم کردارادا کر رہا ہے، دعا کریں پاکستان اپنے کردار میں سرخرو ہو۔
خواجہ آصف نے کہا کہ دعا کریں خطے میں امن قائم ہو،برادرممالک میں اتفاق ہو۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی مداخلت کام گئی۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ صدر ن لیگ میاں نواز شریف نے پیٹرول کی قیمت کم کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا، میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے درمیان تفصیلی مشاورت ہوئی، نواز شریف اور شہباز شریف کے مشاورت میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں فوری کمی کی ہدایت دی، تاکہ مہنگائی کے دباؤ میں کمی لائی جا سکے، وزیراعظم میاں شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ ن لیگ کی رہنمائی میں فوری طور پر قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے کفایت شعاری پروگرام پر مکمل عملدرآمد پر بھی زور دیا، آنے والے دنوں میں مہنگائی اثرات کم کرنے کےلئے مزید اعلانات بھی متوقع ہیں۔

پشتون قومی جرگے کے زیر اہتمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شعبہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے بینرز اٹھارکھے تھے اور حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فی لیٹر پٹرول کی قیمت فوری طور پر 200 روپے کی جائے، اگر قیمتیں کم نہیں ہوئیں تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھائیں گے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے غریب طبقے کے منہ سے نوالہ چھین لیا، پٹرول کی قیمت بڑھانے سے مہنگائی بے قابو ہوگئی ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا دفاع ممکن نہیں ہے، شر پسند عناصر پرانی ویڈیو چلا کر غلط تاثر دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں وہ عوام کو حکومت کی کفایت شعاری مہم میں حمایت کرنے کی درخواست کررہے ہیں۔
شاہد آفریدی کی اس ویڈیو پر صارفین ان پر شدید تنقید کررہے ہیں۔
تاہم اب انہوں نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ کچھ شر پسند عناصر میری پرانی ویڈیو شیئر کر کے غلط تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع کر رہا ہوں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ اضافے سے پہلے بنائی گئی تھی۔ یہ صرف توانائی کے بچت اور کم استعمال کے بارے میں آگاہی ویڈیو تھی، جو وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی درخواست پر تیار کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ پسی ہوئی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دے گا جس کا دفاع ممکن نہیں ہے۔
آخر میں شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کم عقل اور کم علم دوستوں کے لیے وضاحت: اس پیغام کو مذموم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا اور توڑ مروڑ کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش شرم ناک ہے۔