ایران نے دوٹوک انداز میں امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ کا دائرہ مزید پھیلا تو پورا خطہ ان کے لیے جہنم بن سکتا ہے۔
ایرانی مسلح افواج کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھی نئی جارحیت کا جواب صرف محدود نہیں ہوگا بلکہ پورے خطے میں سخت اور وسیع ردعمل سامنے آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کو زیر کرنے کا خواب اب مخالفین کے لیے ایک خطرناک دلدل بنتا جا رہا ہے جہاں وہ خود پھنس سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے ایران کو 48 گھنٹوں کی مہلت دی ہے کہ وہ معاہدہ کرے یا آبنائے ہرمز کو بحری آمد و رفت کے لیے کھول دے بصورت دیگر سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے، اور اس کی بندش نے عالمی منڈیوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو اس کے اثرات نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کی معیشت پر پڑ سکتے ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں۔
مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں جس کیلئے گر جا گھروں میں دعا ئیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کی ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ یہ دن ہمدردی، امید، تجدید، نجات اور اچھائی کی برائی پر فتح کا واضح پیغام دیتا ہے، مسیحی مرد و خواتین ہمارے اسکولوں، اسپتالوں، سرکاری اداروں اور مسلح افواج میں خدمات انجام دے رہے ہیں، پاکستان میں مسیحی برادری کو قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
ادھر وزیراعظم نے کہاکہ دعاگو ہیں کہ خوشیوں کا یہ دن مسیحی برادری، ہمارے ملک اور دنیا بھر کے لیے امن و استحکام اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے، موجودہ کشیدہ حالات میں تمام مذاہب کی امن کی تعلیم و ترغیب اور بھی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام شہریوں بالخصوص اقلیتوں کے مذہبی، معاشی، تعلیمی حقوق کا یقینی تخفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
نیدرلینڈز میں خاتون سیاسی کارکن کو اپنی تشہیر کے لیے ایڈٹ کی گئی تصویر استعمال کرنے پر پارٹی سے نکال دیا گیا۔روٹرڈیم میں کے ایک علاقے کے لیے بطور کونسلر منتخب ہونے والی پیٹریشیا ریغمن کو اپنی آفیشل کینڈیڈیٹ فوٹو کے طور پر اے آئی سے ایڈٹ شدہ تصویر استعمال کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ان کے اور تصویر کے درمیان واضح فرق ہونے کے باوجود پیٹریشیا اس بات پر مصر ہیں کہ یہ انہی کی تصویر ہے۔مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے اخبار میں شائع ہونے والی تصویر بہت کم ریزولوشن کی تھی لہٰذا انہوں نے پکسل بڑھانے کے لیے آن لائن ٹول کا استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت میں ان کی تصویر ہے۔ وہ اس وقت تھوڑی مختلف دِکھتی ہیں لیکن اس کی وجہ ادویات کا استعمال ہیں جو وہ جلد ختم کر دیں گی۔پیٹریشیا کی سیاسی پارٹی (لِیف بار روٹرڈیم) نے اس بات کا اعتراف کیا کہ خاتون کی تصویر واضح طور پر ڈجیٹلی ایڈٹ کی گئی ہے اور ان کو پبلک آفس سے استعفی دینے کے لیے کہہ دیا گیا ہے لیکن انہوں نے انکار کر دیا ہے۔ لہٰذا ان کو نکالنے کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ 48 گھنٹوں میں معاہدہ نہ ہوا تو مکمل طور پر جہنم برسادیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل میں جاری بیان میں کہا کہ ‘یاد رکھیں جب میں نے ایران کو معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 10 دن دیے تھے’۔انہوں نے کہا کہ ‘وقت نکلتا جا رہا ہے، ان پر جہنم برسانے کے لیے 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں’۔یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری ایران پر حملوں کا آغاز کیا تھا، ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، پاسداران انقلاب کے مرکزی کمانڈرز اور اہم شخصیات شہید ہوگئی تھیں جبکہ ایران نے جوابی کارروائی میں خطے میں قائم امریکی بیسز اور اسرائیل کو نشانہ بنایا۔بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ متعدد مرتبہ ایران کو جنگ بندی معاہدہ کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے بدترین کارروائیوں کی دھمکی دی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے 30 مارچ کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ معاہدہ نہ کرنے اور 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز نہ کھولنے کی صورت میں ایران کے بجلی گھروں، تیل کے کنوؤں اور ڈی سیلی نیشن پلانٹس پر حملے کیے جائیں گے۔امریکی صدر نے گزشتہ روز بھی ایران کے خلاف نہایت سخت اور جارحانہ مؤقف اپناتے ہوئے پیغام دیا تھا کہ فوری معاہدہ نہ کیا گیا تو سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دراندازی کر نے والے8 خوارج کی شناخت ہو گئی،ہلاک دہشتگردوں میں سے 2افغان شہری نکلے، یکم اپریل 2026 کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں8خوارج کوجہنم واصل کیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہونے والے خوارج میں سے 2 افغان شہری ہیں جن کی شناخت ہوگئی ہے، پہلا ہلاک دہشتگردامیرحمزہ حقیار ولد عبدالکریم جبکہ دوسرا دہشتگرد امیر عبدالرحیم ولدزرولی ہے جس کا تعلق پکتیا افغانستان سے ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق اس ہولناک واقعہ نے افغان طالبان رجیم کے جھوٹے دعوے کو جھوٹ ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی نہیں کرتے، درحقیقت افغان طالبان رجیم امن مذاکرات کی آڑ میں پاکستان سے ریلیف اور وقت حاصل کرکے تجارتی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔دفاعی ماہرین نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کی دہشت گردانہ سوچ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی،اگر کسی کو مذاکرات سے متعلق کوئی خوش فہمی ہے تو وہ غلطی پر ہے، مذاکرات کے نام پر افغان طالبان صرف دکھاوا کر رہے ہیں “غضب للحق” کو مزید مضبوطی اور شدت کے ساتھ جاری رکھنا چاہیے۔
ایک امریکی لڑاکا طیارہ ایران میں مار گرایا گیا تھا، ایرانی آؤٹ لیٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ عملے کے دو ارکان میں سے ایک نے اجیکٹ کیا ہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ ملک کے جنوب میں اُترا ہو۔
امریکی حکام کے مطابق طیارے کے پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے، تاہم عملے کا ایک رُکن لاپتہ ہے۔
ایرانی حکومت سے وابستہ ایرانی چینلز نے شہریوں کو انعامات کی پیشکش کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ وہ ’پائلٹ کو زندہ پکڑ لیں۔‘
ایرانی چینلز کے مطابق پائلٹ کو زندہ پکڑنے پر 66 ہزار امریکی ڈالرز انعام کی پیشکش کی گئی ہے۔
بعض ایسی ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں جس میں دو جنوبی صوبوں میں مسلح شہری امریکی عملے کے رکن کو تلاش کر رہے ہیں۔
جنوبی صوبہ خوزستان کی ایک غیر تصدیق شدہ ویڈیو میں، متعدد افراد کو آتشیں اسلحہ اور اسلامی جمہوریہ کا جھنڈا اٹھائے ہوئے پائلٹ کو تلاش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں ایک شخص یہ کہہ رہا ہے، ’ان شاء اللہ، ہم اسے تلاش کر لیں گے۔‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ امریکی طیارہ گرائے جانے کے باوجود ایران سے مذاکرات جاری رہیں گے، جنگی صورتحال کے باوجود سفارتی عمل متاثر نہیں ہوگا،۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ جنگ ہے اور ہم حالت جنگ میں ہیں، ابھی نہیں کہہ سکتا کہ لاپتہ عملے کے رکن کو نقصان پہنچایا گیا تو امریکا کیا اقدام کرے گا؟
دوسری جانب ایران نے مذاکرات سے صاف انکار کرتے ہوئےایرانی اعلیٰ حکام نے ثالثوں کو بھی آگاہ کر دیاکہا صدر ٹرمپ کے مطالبات کسی صورت نہیں مان سکتے،امریکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کیلئے ہونے والی ثالثی کی کوششیں امریکا کی وجہ سے ڈیڈ لاک کا شکار ہو گئیں۔
واضح رہےکہ ایران جنگ میں امریکا کے لیے گزشتہ روز ایک اور انتہائی خوفناک دن رہا، 3 طیارے مار گرائے گئے، 2 ہیلی کاپٹروں پر فائرنگ کی گئی،ایران نےامریکا کےاے 10 لڑاکا طیارےکوآبنائے ہرمز کے قریب مار گرایا، پائلٹ بچ نکلنےمیں کامیاب ہوا۔
تلے ہوئی کھانوں کا بڑے پیمانے پر لطف اٹھایا جاتا ہے خاص طور پر فرنچ فرائز۔ لیکن ان میں چکنائی کی زیادہ مقدار صحت کے مسائل جیسے موٹاپے اور ہائی بلڈ پریشر سے منسلک ہوتی ہے۔یونیورسٹی آف الینوائے کے محققین نے پایا ہے کہ مائیکرو ویو فرائینگ فرنچ فرائز بنانے کے روایتی طریقے سے زیادہ بہتر ہوسکتی ہے۔ سائنسدانوں کے نتائج بتاتے ہیں کہ روایتی فرائیز کو مائیکرو ویو ہیٹنگ کے ذریعے فرائی کرنے سے تیل کے جذب کو کم کیا جا سکتا ہے جبکہ انہیں کرسپی ساخت کو بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔یہ طریقہ کھانا پکانے کے اوقات کو بھی کم کر سکتا ہے جس سے یہ بڑے پیمانے پر خوراک کی پیداوار کے لیے پرکشش ہو جاتا ہے۔ماہرین نے بتایا کہ صارفین صحت مند غذا چاہتے ہیں لیکن خریداری کے وقت ان کی خواہش اکثر غلبہ پا لیتی ہے۔ تیل کی زیادہ مقدار ذائقے میں اضافہ کرتی ہے لیکن اس میں بہت زیادہ توانائی اور کیلوریز بھی ہوتی ہیں۔
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ہی دن میں امریکی فضائیہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، جس میں مجموعی طور پر 7 طیارے یا ہیلی کاپٹر تباہ یا متاثر ہوئے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک F-15 جنگی طیارہ ایرانی حدود میں مار گرایا گیا، جبکہ ایک A-10 جیٹ کو خلیج فارس میں نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعے سے متعلق مبینہ ویڈیو بھی جاری کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ کویت میں ایک چنوک ہیلی کاپٹر ڈرون حملے میں تباہ ہوا، جبکہ ریسکیو مشن کے دوران شریک دو ہیلی کاپٹر فائرنگ کی زد میں آ گئے۔
ایرانی ذرائع کے مطابق ایک اور A-10 طیارہ حملے کے بعد ہٹ ہونے پر ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہوا۔ اسی طرح عراق میں ایک F-16 جنگی طیارے کو بھی ایمرجنسی بنیادوں پر اتارا گیا۔
رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حدود میں ایک KC-135 ری فیولنگ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔
تاہم، ان تمام دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے، اور نہ ہی امریکی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے آیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسے حالات میں دونوں جانب سے اطلاعاتی جنگ (Information Warfare) بھی شدت اختیار کر لیتی ہے،










