Pakistan

آئین میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے، وزیر مملکت برائے داخلہ ایسا روکیں گے دوبارہ آنے کا سوچیں گے بھی نہیں، طلال چوہدری

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر اب چڑھائی ہوئی تو ایسا روکیں گے کہ آئندہ کوئی آنے کا سوچے گا بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وسائل یا طاقت کی بنیاد پر کسی شہر پر حملہ نہیں ہوسکتا، اسلام آباد پر حملہ کیا گیا تو حلف کی خلاف ورزی ہوگا، ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والا توہین عدالت کا مرتکب ہوگا، ویسے ہم ان کی اسٹریٹ پاور کا اندازہ لاہور اور وزیرآباد کی گلیوں سے لگا چکے ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی تاریخ 26 نومبر اور 9 مئی ہے، اب چڑھائی ہوئی تو ایسے روکیں گے کہ آئندہ کوئی سوچے گا بھی نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد احتجاج اور چڑھائی نہ کرنا لازم ہے، آپ اپنے صوبے کی طاقت کو وفاق کے خلاف استعمال نہیں کرسکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *