Pakistan

بڈھ بیر پولیس ٹیم پر مسلح ملزمان کی فائرنگ، زیرِ حراست ملزم ہلاک شیخان قبرستان لے جاتے ہوئے پولیس ٹیم پر حملہ

تھانہ بڈھ بیر پولیس ٹیم پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں قبروں کی بے حرمتی کے مقدمے میں زیرِ حراست ملزم سلمان ولد افغان شدید زخمی ہو کر دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو شیخان قبرستان میں جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ملزمان نے اچانک فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے سرکاری گاڑی اور ایک اہلکار کی بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ کو نقصان پہنچا۔

زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا، جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *