Pakistan

آئی جی کو مراسلہ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا اراکین اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش

پشاور: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کو مراسلہ ارسال کردیا۔اسپیکر نے مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ قانونی جواز اور ضابطے کی تکمیل کے بغیر ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس نہ لی جائے اور جن ارکان کی سکیورٹی واپس لی گئی ہے، اسے فوری طور پر بحال کیا جائے۔مراسلے کے مطابق ارکان اسمبلی کی سکیورٹی اسمبلی مراعات ایکٹ 2026 کے تحت قانونی تقاضوں سے مشروط ہے۔بابر سلیم سواتی نے کہا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال میں ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے سے سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، منتخب عوامی نمائندوں کے جان و مال کا تحفظ اور قانونی تقاضوں کی پاسداری یقینی بنائی جائے۔اسپیکر نے خبردار کیا کسی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں متعلقہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *