World

استنبول میں پاکستان،سعودیہ، ترک قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہماری شرائط پر دیگر ممالک اس میں شامل ہوسکتے ہیں، ترک وزیر خارجہ

استنبول: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس استنبول میں معنقد ہوا جس میں پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کی قیادت نے دفاعی معاملات پر غور و خوض کیا۔ترکیہ کی میزبانی میں اس اجلاس میں عالمی و علاقائی سلامتی کے امور اور تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے سمیت دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداوار، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کے امور بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھے۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی گئی۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ مکہ معاہد دفاع کے اصول پر مبنی ہے، یہ معاہدہ ایک تاریخی اقدام ہے، آج کے اجلاس کا مقصد علاقائی استحکام اور امن کو فروغ دینا ہے،اجلاس میں لیے گئے فیصلے نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *