Latest

انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

آئی ایف آر پی کے تحت تقریباً 89 ہزار افغانیوں کےکیسزپرکارروائی جاری ہے
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قانونی ویزا یا سفری دستاویزات رکھنے والے کسی افغان شہری کو پاکستان سے بے دخل نہیں کیا گیا۔ہفتہ وار پریس بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بتایا کہ آئی ایف آر پی کے تحت تقریباً 89 ہزار افغان شہریوں کےکیسزپرکارروائی جاری ہے۔طاہر اندرابی نے بتایا کہ انسانی بنیادوں پر 16 ہزار کے قریب خواتین، بچوں اور بزرگ افغان شہریوں کے پاکستان میں قیام میں توسیع دی جا رہی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ چترال کے قریب سرحدی علاقوں میں پیش آئے واقعے سے متعلق کوئی مصدقہ معلومات نہیں، افغانستان سے آنے والی اطلاعات کی زمینی سطح پر تصدیق ضروری ہے،غیر مصدقہ رپورٹس پر تبصرہ مناسب نہیں

Back to list
Older امریکی قیادت میں ایران پالیسی پر اختلاف، ٹرمپ دباؤ میں وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون ایران کے خلاف جنگ بڑھانے پر متفق نہ ہو سکے، حتمی فیصلہ صدر ٹرمپ کریں گے۔ واشنگٹن: ایران کے خلاف ممکنہ فوجی حکمت عملی پر امریکی عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون کے اعلیٰ حکام جنگ کو مزید وسعت دینے یا محدود رکھنے پر مختلف مؤقف رکھتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کے حامی ہیں، جبکہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ محتاط حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اختلافات کے باعث صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور اب انہیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں موجودہ سطح پر رکھی جائیں یا مزید وسعت دی جائے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ ایران کے حالیہ حملوں پر سخت ردعمل دینے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *