Blog
محسن نقوی غلط طریقے سے آئے، استعفی دیں، ایمل ولی وہ کس سسٹم کی بات کر رہے ہیں؟صدرعوامی نیشنل پارٹی

چارسدہ:عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے سیاسی موقف پر سوالات اٹھا دیے۔سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ محسن نقوی جس سسٹم کی بات کررہے ہیں، وہ بتائیں کہ آخر وہ کون سا سسٹم ہے،وہ کس سسٹم کی بات کر رہے ہیں؟ اس سسٹم کی جس میں وہ خود غلط طریقے سے آئے ہیں؟ایمل ولی خان نے چارسدہ کی سیاسی نمائندگی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے جن لوگوں کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں بھیجا ہے، وہ سب گونگے بنے بیٹھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں چارسدہ کی کوئی موثر نمائندگی نظر نہیں آتی اور عوامی مسائل پر مثر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔27 ستمبر کو عمران خان کی رہائی کے حوالے سے جاری احتجاجی دعوں پر بھی ایمل ولی خان نے تنقید کی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ 27 ستمبر کو احتجاج اور عمران خان کی رہائی سے متعلق تمام دعوے محض ڈرامہ ہیں۔اے این پی کے مرکزی صدر نے الزام عائد کیا کہ احتجاج اور رہائی کے دعوے کرنے والے لوگ خود نہیں چاہتے کہ عمران خان رہا ہوں