Pakistan

امریکی قیادت میں ایران پالیسی پر اختلاف، ٹرمپ دباؤ میں وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون ایران کے خلاف جنگ بڑھانے پر متفق نہ ہو سکے، حتمی فیصلہ صدر ٹرمپ کریں گے۔ واشنگٹن: ایران کے خلاف ممکنہ فوجی حکمت عملی پر امریکی عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون کے اعلیٰ حکام جنگ کو مزید وسعت دینے یا محدود رکھنے پر مختلف مؤقف رکھتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کے حامی ہیں، جبکہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ محتاط حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اختلافات کے باعث صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور اب انہیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں موجودہ سطح پر رکھی جائیں یا مزید وسعت دی جائے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ ایران کے حالیہ حملوں پر سخت ردعمل دینے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

واشنگٹن: ایران کے خلاف ممکنہ فوجی حکمت عملی پر امریکی عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون کے اعلیٰ حکام جنگ کو مزید وسعت دینے یا محدود رکھنے پر مختلف مؤقف رکھتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کے حامی ہیں، جبکہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ محتاط حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دے رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اختلافات کے باعث صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور اب انہیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں موجودہ سطح پر رکھی جائیں یا مزید وسعت دی جائے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ ایران کے حالیہ حملوں پر سخت ردعمل دینے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *