Pakistan

اہم انکشافات دیر کالونی سکول حادثے کی انکوائری رپورٹ گورنر کو پیش، اہم انکشافات

پشاور:دیر کالونی سکول حادثے کی انکوائری رپورٹ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو پیش کردی گئی، جس میں سکول کی عمارت کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر سکول مالک کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ محکموں کی غفلت کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت انکوائری رپورٹ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں مشیر تعلیم عامر عبداللہ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم عرفان، سیکرٹری تعلیم عنایت اللہ وسیم اور انکوائری کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران انکوائری کمیٹی نے گورنر کو رپورٹ پیش کی اور حادثے کی وجوہات، متعلقہ افسران کے بیانات، مختلف محکموں کی ذمہ داریوں، انکوائری کے نتائج اور سفارشات کے بارے میں بریفنگ دی۔رپورٹ کے مطابق سکول کی عمارت کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے پر سکول مالک کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ انکوائری کمیٹی نے متعلقہ محکموں کی جانب سے غفلت برتنے کے معاملے سے بھی گورنر کو آگاہ کیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے ہدایت کی کہ انکوائری رپورٹ کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ قانون سے مشاورت کی جائے۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ دیر کالونی سکول حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انکوائری رپورٹ میں سامنے آنے والے نکات کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی اور متعلقہ ذمہ داریوں کا تعین اہم قرار دیا جا رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *