ایران کو 300 ملین ڈالر دینے کی خبریں جعلی ہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کو مسترد کر دیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا ایران کو مالی ادائیگیاں کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے ایران کی تعمیرِ نو کے لیے مجوزہ اربوں ڈالر کے پیکج سے متعلق رپورٹس کو ”فیک نیوز“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے ایران کو رقم دیے جانے کی خبریں درست نہیں ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ یہ خبر کہ امریکا ایران کو 300 ملین ڈالر ادا کر رہا ہے، جعلی خبر ہے۔
تاہم ٹرمپ نے اپنے بیان میں 300 ملین ڈالر کا ذکر کیا، جبکہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا وہ انتظامیہ کے دیگر حکام اور بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے زیرِ بحث لائے گئے 300 ارب ڈالر کے ممکنہ فنڈ کی بھی تردید کر رہے تھے یا نہیں۔
اس سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے تقریباً 300 ارب ڈالر تک کی مالی معاونت مخصوص شرائط کے تحت فراہم کی جا سکتی ہے

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *