Sports

ایشین گیمز؛ پاکستان کومختلف کھیلوں میں میڈلز کی امید پی او اے کی سینیئر نائب صدر فاطمہ لاکھانی قومی دستے کی سربراہ

لاہور: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) نے ایشین گیمز میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلیں، جبکہ مختلف کھیلوں میں قومی کھلاڑیوں سے میڈلز کی امید ظاہر کی گئی ہے۔پی او اے کی سینیئر نائب صدر فاطمہ لاکھانی قومی دستے کی سربراہ ہوں گی۔ پاکستان کا دستہ 248 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہوگا، جن میں سے 93 افراد کو پاکستان اسپورٹس بورڈ مالی معاونت فراہم کرے گا، جبکہ دیگر کھلاڑی اور آفیشلز متعلقہ فیڈریشنز، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور اپنی مدد آپ کے تحت گیمز میں شرکت کریں گے۔ سیکرٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کبڈی، والی بال، شوٹنگ، اسکواش، باکسنگ، ہاکی اور کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں میں میڈلز ملنے کی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *