Blog
ایف بی آئی کا دعویٰ بائنانس سے ڈیجیٹل اثاثوں کی چوری میں شمالی کوریا ملوث ہے

ایف بی آئی نے کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس سے 6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ڈیجیٹل اثاثوں کی چوری میں شمالی کوریا کو ملوث قرار دیدیا۔ایک بیان میں ایف بی آئی نے کہا کہ کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس سے 6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ڈیجیٹل اثاثوں کی چوری میں شمالی کوریا ملوث ہے، شمالی کوریا سے منسلک ہیکرز چوری شدہ اثاثے ایتھیریم میں تبدیل کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرپٹو ایکسچینج بائنانس کو سائبر حملے کا سامنا ہے اور اس حملے کے نتیجے میں تقریباً 6.3 ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے متاثر ہوئے ہیں۔بائنانس نے سکیورٹی چیکس مکمل ہونے تک عارضی طور پر تمام deposits اور withdrawls بھی روک دیے ہیں جبکہ کمپنی نے تمام نقصانات خود پورا کرنے کااعلان بھی کیا ہے