World

بھارت ،بی جے پی کارکنوں کا جنتا پارٹی کے کارکنوں پر تشدد مبینہ حملے میں گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے گئے، متعدد کارکن متاثر

بھارتی ریاست راجستھان میں ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے کارکنوں نے نوجوانوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی کاکروچ جنتا پارٹی کے کارکنوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔
کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے کی جانب سے سوشل میڈیا پر دو ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن بھی لکھا ہے۔
ابھیجیت دیپکے نے لکھا کہ یہ راجستھان میں کیا ہو رہا ہے؟ بی جے پی کے غنڈے اشتوش اور سی جے پی کے دیگر رضا کاروں کے خون کے پیاسے بن گئے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ کس طرح سے راجستھان پولیس اس طرح کے حملے کی اجازت دے سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *