Pakistan

بیمار افغان نومولود کو پاکستان میں داخلے کی اجازت افغان بچہ فوری طور پر فرنٹیئر کور اسپتال حیات آباد منتقل

پشاور: طورخم بارڈر پر انتہائی بیمار نومولود بچے کو والدین کے ہمراہ پاکستان داخلے کی اجازت مل گئی، یہاں فوری علاج سے بچے کی جان بچ گئی۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 10 روزہ عمر کے افغان بچے کو والدین کے ہمراہ طورخم کے راستے پاکستان میں داخلے کی اجازت دے دی گئی، پاکستان پہنچنے پر افغان بچے کو فوری طور پر علاج اور خصوصی نگہداشت کے لیے فرنٹیئر کور اسپتال حیات آباد منتقل کردیا گیا۔ماہر ڈاکٹرز کی مسلسل نگرانی کے باعث افغان بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے اور صحت بحال ہوگئی ہے، اس اقدام کا مقصد انسانی ہمدردی کے تحت نومولود کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اور جان بچانا تھا۔طلاعات کے مطابق دو اگست کو جلال آباد کے افغان خاندان کو بیمار بچے کے علاج کے لیے طورخم کے راستے داخلے کی اجازت دی گئی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *