Blog
ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈکپ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان وقار،عبداللہ، سفیان ،عبدالوحیداشرف، حنان شاہد اور زکریا حیات شامل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 20 رکنی اسکواڈ اور مینجمنٹ کا اعلان کیا جس میں وقار، محمد عبداللہ، سفیان خان، عبدالوحیداشرف، حنان شاہد اور زکریا حیات شامل ہیں۔اس کے علاوہ اسکواڈ میں ارشد لیاقت، عدیل لطیف، احمد ندیم، غضنفر علی، عماد شکیل بٹ اور حمادالدین انجم بھی شامل ہیں۔عبدالرحمان، افزاز، عمر مصطفیٰ، ابوبکر محمود، علی رضا، عبدالمنان اور محمدعمادبھی اسکواڈکا حصہ ہیں۔ٹیم مینجمنٹ میں منیجر اویس قرنی، ہیڈکوچ باب جوہان ویلڈہوف، اسسٹنٹ کوچ کرسٹوفرجان ہوون، عدنان ذاکر اور ویڈویو انالسٹ اشرف سلطان شامل ہیں۔خیال رہے کہ ہاکی ورلڈکپ 15 سے 30 اگست تک نیدر لینڈز اور بیلجئیم میں کھیلاجائےگا۔