Blog
چترال میں سیلاب سے تباہی: ہنگامی ریلیف آپریشن کا مطالبہ اپر چترال کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے،ایمل ولی

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے حالیہ شدید بارشوں کے نتیجے میں چترال میں سیلاب سے تباہی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اپر اور لوئر چترال دونوں اضلاع میں انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ اپر چترال کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کے عوام انتہائی کٹھن حالات سے گزر رہے ہیں اور صوبائی حکومت کی جانب سے اس صورتحال پر مؤثر اقدامات نہ کرنا افسوسناک ہے۔ایمل ولی خان کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگ پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی ضرورت سے بھی محروم ہیں، جبکہ آبپاشی کے نظام اور زراعت کے لیے پانی کے ذرائع بھی متاثر ہوئے ہیں، جس سے ہزاروں خاندان مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں حکومت کی اولین ترجیح متاثرین کو فوری امداد اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہونی چاہی