Pakistan

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں پر 7 اہلکار معطل اہلکاروں کے خلاف باقاعدہ محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں پر 120 روز کے لیے 7 اہلکار معطل کر دیئے گئے، چارج شیٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 7 اہلکاروں کو مبینہ بے ضابطگیوں اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں 120 روز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔محکمانہ ذرائع کے مطابق معطلی کا فیصلہ ابتدائی تحقیقات کے بعد کیا گیا، جبکہ اہلکاروں کے خلاف باقاعدہ محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔حکام کے مطابق معطل کیے گئے اہلکاروں کو جلد چارج شیٹ اور ان پر عائد الزامات کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی تاکہ محکمانہ کارروائی کو قواعد کے مطابق آگے بڑھایا جا سکے۔
محکمانہ احکامات کے مطابق تمام معطل اہلکاروں کو فوری طور پر متعلقہ دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ انکوائری مکمل ہونے تک مزید قانونی اور انتظامی کارروائی جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *