Blog
بینائی کے لیے انگور مفید گاجر پسند نہیں تو انگور آزمائیں، آنکھوں کی صحت کے لیے ممکنہ فوائد سامنے آگئے

سنگاپور میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق انگور کا استعمال آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ تحقیق کے نتائج جریدے ’فوڈ اینڈ فنکشن‘ میں شائع ہوئے۔
نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے محققین نے 34 بالغ افراد پر 16 ہفتوں تک تحقیق کی۔ نتائج کے مطابق انگور کھانے والے افراد میں اینٹی آکسیڈنٹ سرگرمی اور آنکھ کے ریٹینا میں میکیولر پگمنٹ میں بہتری دیکھی گئی، جو نیلی روشنی کے ممکنہ نقصان سے تحفظ فراہم کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔
تحقیق کے مصنف ڈاکٹر جنگ ایون کم کے مطابق انگور متوازن غذا کا مفید حصہ بن سکتے ہیں اور طویل عرصے تک بینائی برقرار رکھنے میں مددگار ہونے کا امکان رکھتے ہیں۔
تاہم محققین نے واضح کیا کہ مطالعے میں شرکاء کی تعداد محدود تھی، اس لیے ان نتائج کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق ضروری ہے۔ انگور کو آنکھوں کے طبی معائنے یا علاج کا متبادل نہیں سمجھنا چاہیے۔