Blog
جدید گاڑیاں موصول دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلیے جدید بکتر بند گاڑیاں پشاور پولیس کو موصول

پشاور: وفاقی حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے جدید بکتر بند گاڑیاں حساس علاقوں میں آپریشنل فورس کے حوالے کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق 10 بلٹ پروف اے پی سیز دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اور اہم مقامات پر موجود رہیں گیں۔سینیئر پولیس آفیسر کے مطابق پشاور کے علاوہ دوسرے اضلاع میں بھی بکتر بند گاڑیاں ضرورت پڑنے پر بھجوا سکتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیاں گورنر خیبر پختونخوا کو دی تھیں۔