Pakistan

حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 387 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 89 پیسے سستا ہوکر 400 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے مطابق عالمی سطح پر پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر عوامل میں تبدیلی کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *