World

یو اے ای پرواز، نیتن یاہو کا اماراتی صدر سے رابطہ

اسرائیلی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز FZ1073 میں پیش آنے والے واقعے پر گفتگو کی۔ رپورٹس کے مطابق کو پائلٹ پر کپتان کو مبینہ طور پر چاقو سے نشانہ بنانے اور طیارے کو حادثے کا شکار بنانے کی کوشش کا الزام ہے۔
مسافروں نے مبینہ حملہ آور کو قابو کیا، جس کے بعد آف ڈیوٹی پائلٹس نے پرواز کا کنٹرول سنبھالا اور طیارے کو سعودی عرب میں ہنگامی طور پر اتارا گیا۔ سعودی حکام نے مبینہ حملہ آور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
اماراتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ فلائی دبئی نے عوام سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایئرلائن نے واقعے کے بعد اسرائیل کے لیے آنے اور جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *