Blog
خیبرپختونخواحکومت دہشتگردی پھیلانےکی ذمہ دار ہے: عطا تارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت دہشت گردی کو فروغ دیتی ہے، پی ٹی آئی والے تو ہر دفعہ بات کرکے مکر جاتے ہیں، یوٹرن لے لیتے ہیں، پی ٹی آئی والے اپنا دوہرا معیار تبدیل کرنے کو تیار نہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ترجیح ایک قیدی کو رہا کرانا ہے، صوبے کے عوام کی جان و مال کا تحفظ ان کی ترجیح نہیں۔