Blog
خیبرپختونخوا میں تمام سی این جی سٹیشنزایک ماہ کےلئے بند فیصلے پر عملدرآمد کیلئے مختلف نگرانی ٹیمیں بھی تشکیل

ویب ڈیسک: پشاور سمیت خیبرپختونخوا بھر میں تمام سی این جی سٹیشنز آج سے ایک ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔متعلقہ حکام نے واضح کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سی این جی سٹیشن مالکان کو ایک ماہ کیلئے سٹیشنز بند رکھنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، جبکہ مختلف مقامات پر بندش سے متعلق بورڈز بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔اس سے قبل گیس فلنگ سٹیشنز کو محدود اوقات میں کھولنے کی اجازت دی گئی تھی اور انہیں 24 گھنٹوں کے دوران صرف چار گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیشنز بندش کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مختلف نگرانی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں، جو بالخصوص رات اور صبح کے اوقات میں غیر قانونی طور پر سی این جی سٹیشنز کھولنے کی کوششوں کی نگرانی کریں گی