Pakistan

خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اقدامات لازمی قرار ہسپتالوں میں فائرایکسٹنگوشرز،فائر پروف کمبلرکھنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے خیبرپختونخوا بھر کے ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اقدامات لازمی قرار دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کر دیا، جس میں نہ صرف صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں بلکہ نجی ہسپتالوں میں بھی اس سلسلے میں اقدامات یقینی بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے تمام ہیلتھ کیئر اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہسپتالوں میں فائر ایمرجنسی کی بروقت نشاندہی اور آگ کی روک تھام کے لیے مؤثر نظام نصب کیا جائے۔کمیشن نے ہسپتالوں میں فائر ایکسٹنگوشرز، فائر پروف کمبل اور ریت سے بھری بالٹیاں لازمی قرار دے دی ہیں، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر آگ پر قابو پانے کے اقدامات کیے جا سکیں۔تمام سرکاری و نجی ہیلتھ کیئر اداروں کو محفوظ انخلا کا تحریری منصوبہ تیار کرنے اور ہنگامی راستوں کی واضح نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ہسپتال انتظامیہ کو اس بات کو یقینی بنانے کا کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی راستے ہر وقت قابل استعمال اور رکاوٹوں سے پاک ہوں۔خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہسپتالوں میں فائر ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے باقاعدگی سے موک ڈرلز کرانے کا بھی حکم دیا ہےکمیشن کے مطابق ہسپتال کے عملے کو فائر ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے مناسب تربیت فراہم کی جائے اور ہر ملازم کی ذمہ داریاں واضح طور پر تفویض کی جائیں۔ہیلتھ کیئر کمیشن نے تمام ہیلتھ کیئر اداروں کو فائر سیفٹی کے ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *