World

سعودی مفتی اعظم کی حوثیوں کے خلاف برسرپیکار اہلکاروں کو اہم تلقین اللہ پر توکل، اتحاد اور ثابت قدمی کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت

سعودی مفتی اعظم اور مجلسِ علماء کے سربراہ شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے حوثی حملوں کے تناظر میں سعودی اور اتحادی افواج کے اہلکاروں کو اللہ پر توکل، صبر اور ثابت قدمی اختیار کرنے کی تلقین کی ہے۔ انہوں نے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ باہمی اتحاد برقرار رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں اور مشکل حالات میں حوصلہ قائم رکھیں۔
شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے حوثی گروہ کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں سعودی عرب کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک اور عوام کے دفاع کے لیے انجام دی جانے والی ذمہ داریاں اہم ہیں، اس لیے اہلکار اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران استقامت کا مظاہرہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *