سوریا کمار یادیو کی کپتانی خطرے میں، نیا بھارتی کپتان کون بنے گا؟

بھارت کو آئندہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ممکنہ طور پر نیا کپتان ملنے جا رہا ہے، اور بھارتی بیٹر شریاس ائیر کا نام اس دوڑ میں سب سے آگے بتایا جا رہا ہے۔ ان کی ممکنہ تقرری کے ساتھ ہی سوریا کمار یادیو کی کپتانی کے دور کا اختتام ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جنہوں نے مارچ میں بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جتوایا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا کمار یادیو کے مستقبل پر حتمی فیصلہ کرنے سے قبل ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سے مشاورت کی جائے گی، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ فیصلے میں تاخیر کر سکیں گے، لیکن موجودہ صورتحال میں اس امکان کو بھی تقریباً ناممکن قرار دیا جا رہا ہے۔
سلیکٹرز اس وقت ایسی طویل المدتی حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں جس کے تحت آنے والا کپتان آئندہ دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک ٹیم کی قیادت سنبھال سکے۔
واضح رہے کہ سوریا کمار یادیو کی قیادت میں بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا، تاہم ان کی ناقص بیٹنگ سوالیہ نشان بنی رہی۔ آئی پی ایل 2026 میں بھی ان کی فارم متاثر کن نہ رہی، جہاں انہوں نے ممبئی انڈینز کی جانب سے 13 میچوں میں صرف 270 رنز بنائے اور ٹیم نویں نمبر پر رہی۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *