Pakistan

سٹریٹ موومنٹ نے سیاسی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی: شفیع جان عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے،وزیراطلاعات

ویب ڈیسک: سندھ میں جاری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سٹریٹ موومنٹ کے تیسرے روز وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور پارٹی قیادت آج نواب شاہ کا دورہ کر رہے ہیں۔شفیع جان کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سندھ کے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے، اور سانگھڑ، میرپورخاص، ٹنڈو اللہ یار اور حیدرآباد کے مختلف مقامات پر عوام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے دعویٰ کیا ہے کہ اندرون سندھ کے عوام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ سٹریٹ موومنٹ کی کامیابی نے سندھ میں حقیقی سیاسی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے، جبکہ عوام کی بھرپور شرکت اس بات کا اظہار ہے کہ عمران خان کا نظریہ اور تبدیلی کی آواز پورے سندھ تک پہنچ چکی ہے۔شفیع جان نے کہا کہ سندھ کے عوام کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبے میں سیاسی اجارہ داری کے خاتمے کا وقت قریب آچکا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے عوام روایتی سیاست اور محرومیوں کی سیاست سے نجات چاہتے ہیں اور موجودہ سیاسی صورتحال میں تبدیلی کے خواہاں ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *