Pakistan

سڑکیں کہاں بنیں؟ 45ہزار کلومیٹر سڑکیں کہاں بنیں؟ مریم نواز کے دعوے پر مزمل اسلم کا سوال

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پنجاب میں ڈھائی سال کے دوران 45ہزار کلومیٹر سڑکیں بنانے کے دعوے پر سوالات اٹھاتے ہوئے منصوبوں اور تعمیراتی ریکارڈ کی تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان کا قومی شاہراہوں کا مجموعی نیٹ ورک تقریباً 14 ہزار 480 کلومیٹر بتایا جاتا ہے، اس لیے پنجاب میں ڈھائی سال کے دوران 45ہزار کلومیٹر سڑکیں تعمیر کرنے کے دعوے کی وضاحت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب میں واقعی 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں تعمیر ہوئی ہیں، تو ان کے روٹس، منصوبوں اور تعمیراتی ریکارڈ کی تفصیلات بھی سامنے آنی چاہئیں۔مزمل اسلم کے مطابق پنجاب میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا نیٹ ورک تقریباً 4 ہزار 80 کلومیٹر ہے، جبکہ ان کے بقول 45 ہزار کلو میٹر طویل شاہراہوں کی تعمیر کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے دیگر صوبوں میں NHA کے نیٹ ورک کے اعداد و شمار بھی بیان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سمیت پورے ملک کے قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کے مقابلے میں پنجاب میں اس قدر طویل سڑکیں تعمیر کرنے کا دعویٰ تفصیلی تصدیق کا تقاضا کرتا ہے۔مزمل اسلم نے کہا کہ اگر یہ سڑکیں حقیقت میں موجود ہوتیں تو شاید بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد مختلف ہوتی۔انہوں نے مزید طنزیہ انداز میں کہا کہ شاید صرف ٹک ٹاک پر پنجاب میں اس قدر طویل سڑکیں تعمیر ہوئی ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *