Pakistan

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں ہائی الرٹ سینئر آفیسرزکوفیلڈ میں رہنے اور سخت چیکنگ کی ہدایت

پشاور میں سکیورٹی تھریٹس کے پیش نظر پولیس نے ہائی الرٹ کردیا ہے،سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد کی سربراہی میں سینئر پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام تھانوں، چوکیوں پولیس لائن اور اہم مقامات کی سکیورٹی بڑھا نے کا فیصلہ کیا گیا،سی سی پی او نے تمام سینئر پولیس افسران کو فیلڈ میں رہنے اورشہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی،اجلاس میں سٹی، کینٹ، فقیرآباد اور مضافات میں سرچ آپریشنز کا فیصلہ بھی کیا گیا،سی سی پی او نے غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے،پشاور میں سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں کا عمل مزید سخت کرکے کالے شیشوں والی گاڑیوں اور ڈبل سوار موٹر سائیکلوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *