Blog
شوکت یوسفزئی لاعلم مذاکرات کیلئے مولانا فضل الرحمان کی ثالثی کا کوئی علم نہیں: شوکت یوسفزئی

پشاور: پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہےکہ مذاکرات کے لیے مولانا فضل الرحمان کی ثالثی کا کوئی علم نہیں تاہم وہ ثالثی کیلئے آگے آتے ہیں تو خیرمقدم کریں گے۔ج شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ایمرجنسی یا گورنر راج مسائل کا حل نہیں، وفاقی حکومت دہشتگردی سے متعلق اے پی سی کے اعلامیے پر عملدرآمدکرے، حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لےکرآگے بڑھے، وفاقی حکومت ضد و انا چھوڑ کر مسائل مذاکرات کےذریعے حل کرے۔انہوں نے کہا بلاول بھٹوکو سمجھناچاہیےکہ جائز حق کیلئے آواز اٹھانا انتہاپسندی نہیں، وفاقی وزراء کے بیانات اور دھمکیوں سےسیاسی ماحول خراب ہوگیا ہے۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی ثالثی کا کوئی علم نہیں، فضل الرحمان ثالثی کیلئے آگے آتے ہیں تو خیرمقدم کریں گے، پی ٹی آئی نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا لیکن دونوں طرف سے پارہ بہت ہائی ہوا ہے، ثالثی واحد حل ہے، توقع ہےوفاقی حکومت کوئی غیرجمہوری اقدام نہیں کرے گی، وفاقی حکومت عوامی مینڈیٹ کا احترام،طاقت کےاندھےاستعمال سےگریزکرے، وفاقی حکومت کی غلط فہمی 11 اکتوبر کو دور ہو جائےگی۔