Pakistan

وزرا بھی محفوظ نہیں؟ صوبائی وزیر طارق سعید مروت کا آئی جی خیبرپختونخوا کو خط

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز کے وزیر طارق سعید مروت نے آئی جی خیبرپختونخوا کو خط ارسال کر دیا ، جس میں موجودہ صورتحال کا زکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبائی وزرا بھی محفوظ نہیں؟ اٹلسنقشے دیکھیںخط میں انہوں نے صوبے میں صوبائی وزرا اور ارکانِ صوبائی اسمبلی کی مبینہ جبری گمشدگیوں اور گرفتاریوں کے معاملے پر کھل کر وضاحت کی ہے۔خط میں صوبائی وزرا اور منتخب نمائندوں کے تحفظ سے متعلق صورتحال پر سوالات اٹھائے گئے ہیں، انہوں نے لکھا ہے کہ صوبائی وزرا بھی محفوظ نہیں؟ اگر صورتحال یہاں تک خراب ہیں تو عام شہریوں کے تحفظ کو کیسے یقینی بنایا جا سکتا ہے؟طارق سعید مروت نے اپنے خط میں صوبے میں صوبائی وزرا اور ایم پی ایز کی مبینہ جبری گمشدگیوں اور گرفتاریوں کے معاملے کی نشاندہی کی ہے۔ اس معاملے کو پولیس کی کارکردگی اور منتخب نمائندوں کے تحفظ کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔خط کے ذریعے پولیس کے سربراہ کی توجہ صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی کے تحفظ سے متعلق صورتحال کی جانب مبذول کرائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *