Blog
ضمانت منظور پی ٹی آئی کے 28کارکنوں کی ضمانت منظور، عدالت نے اہم شرط عائد کردی

پشاور : پشاور ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے 28کارکنوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے ضمانت کے ساتھ اہم شرط عائد کرتے ہوئے متعلقہ افراد کو بیانِ حلفی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔تحریری حکم نامے کے مطابق تمام 28 افراد کو یہ بیانِ حلفی دینا ہوگا کہ وہ آئندہ کسی بھی قسم کی ریاست مخالف سرگرمیوں کا حصہ نہیں بنیں گے۔عدالت نے کارکنوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے مذکورہ شرط کو اپنے تحریری حکم نامے کا حصہ بنایا ہے۔